افسانہ

بابا

کئی بار ماچس پر تیلی رگڑنے اور پھر تیلی پھر پھر اکے جلنے کی آواز بابا کے کانوں کے اندر گئی۔ کون ہے رے. میں ہوں انا اور کون؟ تجھے اتا بھی نہیں سوجھتا۔ اندھیرے میں کیوں پڑا رہتا ہے؟ چور کی طرح کیوں آتی ہے۔ آواز تودیا کر۔ چور ہی تو ہوں۔ تیرے یہاں جھانجھر جو پڑے ہیں۔ جھانجھر تو نہیں ...

مزید پڑھیے

ناف کے نیچے

مقام: شمالی ٹولے کا ایک تاریک کمرہ اس سے قبل کہ اژدہا اسے اپنے دہانہ میں بھر لیتا اس کی نیند ٹوٹ گئی اور اس نے گھبرا کر آنکھیں کھول دیں۔ اٹھ کر بیٹھنے کی کوشش کی تو اس کے منہ سے کراہ نکل گئی۔ اس نے محسوس کیا کہ اس کے جسم کا ایک ایک عضو پھوڑے کی شکل میں ٹیس رہا ہے۔ وہ پسینے سے تربہ ...

مزید پڑھیے

شاہ زادے کی پریم کہانی

لڑکی کو لڑکے سے عشق ہو گیا تھا۔ ایسا عشق کہ ایک پل چین نہیں۔ ہر گھڑی نگاہوں کے سامنے رکھنے کی طلب، ہر وقت اس کی قربت کی آرزو۔ رات کو نیند، نہ دن کو قرار۔ بس لڑکا اس کی آنکھوں میں بس کے رہ گیا تھا۔ لڑکی نے جب پہلی بار لڑکے کو دیکھا تھا، اس کی آنکھیں خواب ناک ہواُٹھی تھیں، گویا اس کی ...

مزید پڑھیے

واپسی سے پہلے

ان دنوں ایک نیا جوڑا وولگاپر آیا تھا۔ وولگا کے ساحلی علاقوں میں جون کے پہلے ہفتے سے رونقیں بڑھنے لگتی تھیں۔ داچا آباد ہونے لگتے تھے اور رنگین اور خوبصورت چھتریاں چمک اٹھتی تھیں۔ ہر سال دنیا بھر کے خصوصاً ماسکوواسی مچھلی پکڑ نے والے شائقین سیاحوں سے یہ ویران ا ور خالی علاقہ ایک ...

مزید پڑھیے

داڑھی

’شرما وِلا‘ میں رہنے والے ایک ایک فرد کا چہرہ سوال بنا ہوا تھا۔ اے پی شرما ملازمت سے سبک دوش ہو چکے انردھ پرساد شرما شام پانچ بجے اِوننگ واک کے لیے گھر سے نکلے تھے اور ابھی رات کے دس بجے تک واپس نہیں لوٹے تھے۔ دو بیٹوں بڑے اور چھوٹے، دو بہوؤں بڑی اور چھوٹی اور سونو نام کے ایک ...

مزید پڑھیے

شاہ موش

یہ سارا قصہ شاملات کے کیس کی فائیل سے شروع ہوا تھا۔ بھائی جان،وہ پہلا اور آ خری دن تھا جب اس کا اور میرا آمنا سامنا ہوا۔ایسے کیا دیکھ رہے ہیں،بھابھی جان سے کہیے ،یہ ٹھنڈا دودھ تھوڑا اور بھیج دیں،بہت مزے دار ہے۔ہاں،ابھی اس گلاس میں اور ڈال دیجیے۔ آہا،کیا دن ہوتے تھے۔تھوڑا تھوڑا ...

مزید پڑھیے

داغ دار

صبح سویرے الارم کی آواز نے،ہر روز کی طرح،اسے جگا دیا۔اس نے آنکھیں کھولیں۔اور ایک لحظہ کے لیے سوچنے کی کوشش کی کہ وہ کہاں ہے۔اس کا اپنا ہی بستر،اور اپنا ہی کمرہ اسے نا ما نوس محسوس ہو رہا تھا۔ملگجے سے اندھیرے میں پہچان کی نشانیاں ڈھونڈتے ہوئے ،اس نے الارم کی گھنٹی کو بند کیا اور ...

مزید پڑھیے

دینو بابا

دینو بابااگر یورپ میں کہیں پیدا ہوتا تو ڈینیل نام پاتا،اور اگر کسی ممی ڈیڈی گھرانے کا چشم و چراغ ہوتا تو ڈینی کے لقب سے پکارا جاتا لیکن وہ پیدا ہوامرادآباد جیسے نیم شہری،نیم ترقی یافتہ قصبے کے اکلوتے عیسائی محلے میں،لہٰذا دانیال بھی نہ رہ سکا اور پکارنے والے اسے دینو پکارنے ...

مزید پڑھیے

لب گور

نچلے اور نچلے متوسط طبقے کی معدوم ہوتی لکیر پہ بسے اس محلے کے باسیوں میں صبح سویرے ہی ہا ہا کار مچ گئی۔محلے کی عورتیں ایک دوسری کو یہ خبر سنانے کے لیے اتنی بے صبر ہو رہی تھیں کہ اپنے مردوں کی گھروں سے رخصتی کا انتظار کرنے کی روادار بھی نہیں تھیں۔ہر ایک کی خواہش تھی کہ رات بھر کے ...

مزید پڑھیے

اشتباۂ فہم

تاریکی میں ڈوبے بال روم کے عین وسط میں لگا اینٹی کلاک وائز گھومتا بلوریں فانوس اپنے دھنک رنگ برقی قمقموں سے گاہے گاہے اندھیرے کا کلیجہ چھلنی کئے جاتا تھا۔ ریشم و اطلس کے سرسراتے رنگین لبادے ہر نظر کو خیرہ کیے دیتے، فضا مردانہ عطر کی دبیز مشک اور زنانہ پرفیوم کی بھینی بھینی مہک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 50 سے 233