استفراغ
آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ میں جوں ہی جلسہ گاہ سے باہر نکلا کسی نے مجھے پیچھے سے آواز دی، میں مڑا۔ صفدر لمبے لمبے ڈگ بھرتا میری طرف آرہا تھا۔ ’’بھئی، سب سے پہلے تو اس انعام کے لیے تمہیں مبارکباد۔‘‘ اس نے تپاک سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا ، میں نے مسکراتے ہوئے اس کا شکریہ ادا ...