افسانہ

رُوپ

سالوں بعد اسے دیکھا تھا۔ بس یوں محسوس ہوا تھا کہ گرد و غبار سے اٹا پڑا ماضی اس کی آمد کے ساتھ ہی بارش کے پانیوں سے دھُل دھُلا کر نکھری ہوئی صورت کے ساتھ جیسے سامنے آ گیا ہو۔ کوئی دوستی نہیں تھی اس سے۔ قرابتداری بھی نہیں تھی۔ محلے داری بھی نہ تھی۔ ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ...

مزید پڑھیے

چاند کو چھونے کی خواہش

بائے دی وے----- آپ لوگوں میں سے کوئی بھی مجھے ٹیچر کہہ کر نہ بلائے ، میں نے رول کال کرتے ہوئے اپنے طالب علموں کو تنبیہ کی سب میرا نام لیں یعنی صباحت----- یہی یہاں کی روایت ہے ، لڑکیوں لڑکوں میں چہ میں گوئیاں شروع ہو گئیں ، ایشیا ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے بیشتر طالب علموں پر مشتمل ...

مزید پڑھیے

عشق پیچاں

عشق پیچاں یعنی انگلش آئی وی کی ننھی سی کونپل کو سامنے لگے ہوئے پام کے درخت پر سر اٹھاتے دیکھا تو میں نے کیاریوں کی صفائی کرتے ہوئے ناگواری سے اسے کاٹنے کے لئے قینچی بڑھائی۔ ہفتہ دو ہفتے تک نہ دیکھو تو خود رو پودوں سے سارا باغیچہ جنگل بن جاتا ہے اچھے پودوں کوتو بڑھنے نہیں دیتے، ...

مزید پڑھیے

بڑے میاں

انسانوں کی کہانیاں ہر وقت ہواؤں میں تیرتی پھرتی ہیں یہ ان کی روحوں کی طرح ہوتی ہیں کچھ کی ہلکی شفاف پانیوں جیسی اور کچھ کی گہری ، کثیف اور سیاہی سے بھری ہوئی - کبھی کوئی دلدار لمحہ ایسا بھی ہوتا ہے جب ان میں سے کوئی پاس آ کر بیٹھ جاتی ہے اور کہتی ہے مجھے لکھو اور صفحہ قرطاس پر بکھر ...

مزید پڑھیے

درد لا دوا کا دوا ہوجانا!

عجیب درد تھا .... کسی آکاس بیل کی طرح فراز کو نچوڑتا چلا جا رہا تھا - دنوں میں ہی ان کی حالت برسوں کے مریض جیسی ہو چلی تھی ، ٹانگ میں کرنٹ کی طرح پھیلنے والے درد کی شکایت تو وہ گزشتہ کئی دن سے کر رہے تھے مگر وائے ری میری مصروفیت بس آرتھو پیڈک ماہر کے پاس جانے کا مشورہ دیتی اور پھر اپنے ...

مزید پڑھیے

لی شوئی کی گلیوں میں

لی شوئی کی گلی کے آخری سرے پر اس کٹیا نما مکان میں کوئلے کی پرانی انگیٹھی سے دھواں لہراتا ہوا ٹوٹے دروازے کی درزوں سے نکل کر باہر آرہا تھا- خاموشی سے اپنے لکڑی کے تختوں سے بنے پلنگ نما تخت پرلیٹے ہوئے لیو ژینگ نے سوچا مارچ ختم ہونے کو آیا، لیکن سردی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، ...

مزید پڑھیے

تاریک راہوں میں

دھیمی موسیقی اور مدھم روشنی جھینگا ریستو ران کی سحر انگیزی میں اضافہ کر رہی تھی - ڈین اپنے دو ستوں ماریا اور ہینس کے ساتھ سی فوڈ کی ڈیلیکسی سے لطف اندوز ہو رہا تھا یکا یک اس کی نظر جھینگوں کی پلیٹ کے ساتھ موجود ہاتھ دھونے کی سنہری بالٹی کے پانی پر مرکوز ہو گئی جس کا رنگ خون کی طرح ...

مزید پڑھیے

پندرہ منٹ کا تہوار

موسم گرم اور خشک ہو چلا تھا - وہ ایک مجزوبانه خاموشی کے ساتھ جھیل کے اطراف دائرہ بنائے بیٹھے تھے ، میلوں پر پھیلی ہوئ جھیل جو اب گدلے پانی کے وسیع و عریض جوہڑ کی مانند دکھائی دیتی تھی ان کی موجودگی سے جیسے پھر سے جی اٹھی تھی ،ان کے سیاہ چمکیلے بدن دھوپ کی تمازت سے تپے ہوئے تانبے کے ...

مزید پڑھیے

جینے کی راہ

ٹیلی فون ایکسچینج کی نئی عمارت بن رہی ہے، عورتوں اور مردوں کا حجم غفیر سروں پر ٹوکریاں اٹھائے ایک دوسرے کے پیچھے چپ چاپ چلتے ہوئے آئے جا رہے ہیں، مصالحہ ملانے والی مشین کی آواز کام کی نگرانی کرنے والوں کی آوازوں اور باہر سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں کے تیز ہارن مل کر بھی اس خاموشی کو ...

مزید پڑھیے

مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ

(ایک مضمون نگار کی شکایت احباب سے) اور کوئی طلب ابنائے زمانہ سے نہیں مجھ پہ احساں جو نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا ایک دن میں دلی کے چاندنی چوک میں سے گزر رہا تھا کہ میری نظر ایک فقیر پر پڑی جو بڑے موثر طریقے سے اپنی حالت زار لوگوں سے بیان کرتا جارہا تھا۔ دو تین منٹ کے وقفہ کے بعد یہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 45 سے 233