نیون سائنز
اور اب ہم نے سرما کی سرد اور اندھیری راتوں میں لارنس جانا چھوڑ دیا ہے اور اس بات کا مجھے قلق بھی بہت ہے۔ پوچھو! وہ کیوں؟ یوں کہ لارنس کی ٹھٹھری ہوئی کالی راتوں میں رات کی رانی کی آوارہ مہک اور لانبے لانبے گھنے اور عمررسیدہ درختوں کے مہیب سائے بہت یاد آتے ہیں۔ گھپ اندھیرے میں ...