افسانہ

دھار

صبح جاگنے کے بعد اس نے حسب معمول شیو کرنا چاہا تو اسے اپنا شیونگ سیٹ جگہ پر نہیں ملا۔ سارا کمرہ دیکھ لیا۔ بچے بھی اس کے کمرے میں نہیں آتے تھے اس کی چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا۔ اسے سخت غصہ آیا۔ جب سے اس کا لڑکا واپس آگیا تھا اس کا موڈ بے حد خراب رہنے لگا تھا۔ اس نے بیوی کو ...

مزید پڑھیے

رنگ کا سایہ

ہم اسی جگہ جا رہے تھے جہاں سے ہمیں راتوں رات افرا تفری کے عالم میں بھاگنا پڑا تھا۔ امّی کا تو صرف جسم ساتھ آیا تھا روح شاید وہیں بھٹک رہی تھی۔ پھر جسم بھی اس قابل نہیں رہا کہ ان کے وجود کا بار اٹھا سکتا۔ آج اس جسم کو اسی زمین کے سپرد کرنا تھا۔ ویان میں امّی کا بے جان جسم رکھا تھا۔ ...

مزید پڑھیے

شکستہ پر

دس برس بعد سمیر اور سشما کی ملاقات ہوئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائی اور ایک روز چپکے سے شادی بھی کرلی۔ ان برسوں میں دور رہ کر دونوں کافی کچھ کھوچکے تھے۔ سشما نے جب اپنی ممی کو شادی کی بات بتائی تو اُنھوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ وہ فوراً گھر چھوڑ کر سمیر کے پاس ...

مزید پڑھیے

دخمہ

سامنے سہرا ب کی نعش تھی اور اس کے پیچھے دو دو پارسی سفید لباس پہنے ہاتھ میں پیوند کا کنارہ پکڑے خاموشی سے چل رہے تھے۔ ان کے پیچھے ہم لوگ تھے۔ ’’دَخمہ‘‘ کی گیٹ پر ہم لوگ رک گیے۔ ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ میں نے ماحول کا جائزہ لیا۔ سب کچھ ویسا ہی تھا۔ کچھ بھی نہیں بدلا ...

مزید پڑھیے

کنواں

جب میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے بیشتر حصوں میں پانی کے نل مہیا کر دئیے گئے تو شہر کے اکثر کنویں بے مصرف ہو گئے اور کافی عرصہ تک بے مصرف رہے۔ آخر ایک ذہین شہری نے ان کا ایک انوکھا مصرف ڈھونڈ نکالا۔ اس نے ایک جست میں کنواں پھلانگنے کا انوکھا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ کامیاب رہا۔ ...

مزید پڑھیے

فیلیئر

ایک روز، مارچ کے مہینے میں، پیر کی صبح، مجھے چھٹی جماعت شروع کرنا پڑی۔پانچویں جماعت تک، جب ہم جونیئر سکول میں تھے تو سینئرسکول کو بڑی حسرت سے دیکھا کرتے تھے جہاں لڑکے نیکروں کی جگہ پتلونیں پہنتے تھے۔ کبھی کبھی یہ سوچ کر کہ ہم بھی عنقریب پانچویں جماعت پاس کر کے وہاں سینئرسکول ...

مزید پڑھیے

کیڑا

یہ بات تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ محمود کے پیٹ میں کوئی کیڑا ویڑا تھا یا نہیں مگر خود اسے یہ یقین ہو چلا تھا کہ تھا۔ پہلے۔۔۔ اپنے دفتر کے دوست عمر سے بات کرنے سے پہلے۔۔۔ اسے ایسا کوئی خیال تک بھی کبھی نہیں گزرا تھا لیکن اس موضوع پہ عمر کی گفتگو کے بعد اس پر واضح ہو گیا کہ کیڑا ہے، ...

مزید پڑھیے

سفگمو مینو میٹر

ڈاکٹر زرقا نے بتایا کہ امی کو ہائی بلڈ پریشر رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بیماری ہے اور اس کا نام ’’Hypertension‘‘ہے۔ ’’ہائپرٹینشن نہ ہو تو کیا ہو؟‘‘ امی نے فون پر آنٹی ارشد سے کہا۔ ’’ جمعدارنی، مالی، ان لوگوں کا کتا۔ کوئی ایک مصیبت تو نہیں ہے۔‘‘ وہ ہمارے ہیپی کو نام سے کم ...

مزید پڑھیے

پوسٹ مارٹم

ہفتہ وار چھٹی کی صبح، ابا، نوید بھائی، اور میں گاڑی میں بیٹھ کر اپنے ماڈل ٹاؤن سے نکل کے ایک جنگل نما جگہ کو جاتے تھے۔ ابا اور نوید بھائی گاڑی میں آگے بیٹھتے تھے اور میں اور ہیپی پچھلی سیٹ پر۔ ہمارے شہر کے بیچ ایک بہت پیاری چھوٹی سی نہر گزرتی ہے جس میں لاہور کی سخت گرمیوں میں ...

مزید پڑھیے

اندیشہ

الو کی آنکھوں والے فضو انکل کے بارے میں امی کی جو خواہش تھی ، یعنی یہ کہ جب یہ شخص مرے اور جہنم میں جائے اور جب وہاں اس کو لٹکا کر اس کے نیچے آگ دہکائی جائے تو میں وہ منظر دیکھ سکوں، وہ تونہ جانے پوری ہو سکے گی یا نہیں ،کیونکہ امی ابھی زندہ ہیں اور یہ بات ہمیں معلوم نہیں کہ فضو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 197 سے 233