افسانہ

سمجھوتہ

پہلے پہل جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی بھاگ گئی تو وہ بھوچکا سا رہ گیا۔ شادی کا پہلا ہی سال اور ایسی ان ہونی سی بات! کسی طرح یقین کرنے کو جی نہیں چاہتا تھا۔ مگر جب با بار اس کے کمرے میں جاکر اس کی چیزوں کو گم پایا۔ یہاں تک کہ اس کا بچپن کا فوٹو تک جس میں وہ ایک کبوتر کو اپنے ننھے منے ...

مزید پڑھیے

جواری

پولیس نے ایسی ہوشیاری سے چھاپہ مارا تھا کہ ان میں سے ایک بھی بچ کر نہیں نکل سکا تھا اور پھر جاتا تو کہاں، بیٹھک کا ایک ہی زینہ تھا جس پر پولیس کے سپاہیوں نے پہلے ہی قبضہ جما لیا تھا۔ رہی کھڑکی، اگر کوئی منچلا جان کی پروانہ کر کے اس میں سے کود بھی پڑتا تو اول تو اس کے گھٹنے ہی سلامت ...

مزید پڑھیے

ہمسائے

اس پہاڑی پر وہ فقط دو ہی گھر تھے۔ مکان تو اصل میں ایک ہی تھا۔ مگر بعد میں اس کے مالک نےاس کے بیچوں بیچ لکڑی کی ایک پتلی سی دیوار ‏کھڑی کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ اور اب اس میں الگ الگ دوخاندان رہتے تھے۔ پہاڑوں پر مکان ویسے ہی چھوٹے چھوٹے ‏ہوتے ہیں۔ اس پر دو حصوں میں بٹ ...

مزید پڑھیے

غازی مرد

رات کو جب کبھی کتوں کے بھونکنے، یا مرغ کی بے وقت اذان سے چراغ بی بی کی نیند اچٹ جاتی، تو وہ دبے پاؤں اپنی کوٹھری سے نکلتی، اور راہ ٹٹولتی ہوئی باہر آنگن میں اپنےشوہر کی چار پائی پر آکر آہستہ سے بیٹھ جاتی اور اس کے پاؤں دابنا شروع کردیتی اور پھر جب تک اسے دوبارہ نیند کے جھونکے نہ ...

مزید پڑھیے

بہروپیا

یہ اس زمانے کی بات ہے جب میری عمر بس کوئی تیرہ چودہ برس کی تھی۔ ہم جس محلے میں رہتے تھے وہ شہر کے ایک بارونق بازار کے پچھواڑے واقع تھا۔ اس جگہ زیادہ تر درمیانے طبقے کے لوگ یا غریب غرباء ہی آباد تھے۔ البتہ ایک پرانی حویلی وہاں ایسی تھی جس میں اگلے وقتوں کی نشانی کوئی صاحب زادہ ...

مزید پڑھیے

میگی

اواخر اپریل کی چمکدار دوپہر تھی۔ امین تھوڑی دیر کے لیے دفتر سے اٹھ آیا تھا۔ کھانے کا وقت ہونے کے باعث بازار میں چہل پہل کم تھی، سڑک پر لوگ نہیں تھے۔ شور تھا۔ جتنے ہوٹل اور ریستوران تھے سب کے ریڈیو سیٹ مختلف سٹیشنوں کے پروگرام سنا رہے تھے۔ پھر دھوپ کی ہر لحظہ بڑھتی تمازت۔ وہ ...

مزید پڑھیے

میرے خیالوں کی ہم سفر

آج بھی جب وہ یاد آتی ہے تونجانے کیوں؟میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ دل کے موسم پر ویرانی کی بدلی سی چھا جاتی ہے۔ مجھے تو اس سے کبھی محبت تھی ہی نہیں۔۔۔پھر ایسا کیا ہوا؟ کب،کیوں اور کیسے ہوگیا؟ یہی بات میرے لئے حیران کُن تھی۔وہ جب مجھ سے پوچھتی، علی!! تم نے کبھی محبت کی لذت کو محسوس ...

مزید پڑھیے

گہرے گھاؤ

نومبر کی وہ وحشت نا ک شام اس کے لا شعور میں کائی کی طرح جم چکی تھی ۔ اسے اپنے ہاتھ لال اور ہرے رنگ کا ایک شاہکار دکھائی دیتے تھے۔ جیسے کسی آرٹسٹ نے اپنے دل کے رنگین زخم کینوس پر اتار دیئے ھوں۔ جب وہ کھرچ کھرچ کر تھک جاتی تو وارڈ میں موجود سب کرم فرماؤں کو رو رو کر اپنے زخم ...

مزید پڑھیے

دوسرا مرد

جب مرد کسی سے محبت کرتا ہے تو کیا سچ مچ واقعی اسی سے محبت کرتا ہے،کیا پھر اس سے شادی بھی کر لیتا ہے ؟ وہ مجھ سے آج رو رو کر پوچھ رہی تھی۔ ساون کی کالی گھور گھٹاوں کی طرح اس کی آنکھوں میں آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ اس کی خوبصورت چمکدار آنکھیں سوجن اور سرخی کی وجہ سے آج ...

مزید پڑھیے

تہذیب کی برزخ

ارے۔۔۔ بھلا یہ بھی کوئی زندگی ہے؟۔ جب دیکھو اور جسے دیکھو بس نصیحت پہ نصیحیت کرنے پر تلا ہے۔۔۔ سب کا بس مجھ ہی پر کیوں چلتا ہے؟ جینا ، ان وقت ناوقت ملی نصیحتوں کی بھرمار سے بری طرح اکتا چکی تھی۔ امی، دادی اماں اور ابا جان ۔۔۔ ارے سب کے سب۔۔۔ بھیا کو بھلا کیوں کچھ نہیں کہتے؟۔ کیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 185 سے 233