افسانہ

محبت جاوداں میری

محبت کرنے والوں کی شخصیت میں تضاد ہوتا ہے۔ اس کی شخصیت میں بھی تضاد تھا۔ گہرا تضاد۔ یوں تو محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، نہ تو کوئی مذہب اس کے آڑے آتا ہے اور نہ ہی کوئی سرحد۔ لیکن زمانے کے لئے میں اب اس عمر کو پہنچ چکی تھی کہ مجھے محبت کا نہ حق تھا اور نہ کوئی ایسی خواہش ہونی چاہیئے ...

مزید پڑھیے

سوا نیزے پہ ٹھہرا سورج

نجانے کتنے برسوں سے آگ برسا رہا تھا ۔ لو کے تھپیڑے اور چلچلاتی گرم دوپہروں نے ہر سانس لینے والے حشرات کا جینا دوبھر کر رکھا تھا ۔ ایک پراسرار سی خاموشی اطراف میں چھا ئی ہوئی تھی۔ پہاڑ جیسے اونچے، لمبے، گرم اورخشک دن کاٹے نہ کٹتے تھے۔ چاروں طرف ہو کا عالم تھا۔ اس کے تخیل کی پرواز ...

مزید پڑھیے

حسن نظر

’’ارے رکو، سنو تو کائنات۔۔۔ کائنات‘‘ میری آواز آس پاس کے شور میں کہیں دب کر رہ گئی اور وہ اس کا ہاتھ تھامے بس میں سوار ہو گئی۔ ’’وہ کون تھا اور اس کا ہاتھ اس کے ہاتھ میں کیوں تھا؟ کون ہو سکتا ہے؟ جس کے ہونے کا احساس اتنا قوی ہے کہ اسے کچھ سنائی نہیں دیا۔‘‘ کیا وہ کائنات ہی تھی؟ ...

مزید پڑھیے

گھونسلہ

بہو بیگم کے کمرے کی کھڑکی گھر کے پچھلے صحن کی طرف کھلتی تھی جہاں صحن کے بیچ و بیچ بیری کا قدیم پیڑ کسی پرانی یاد کی طرح سر اٹھائے کھڑا تھا۔ جب سے بہو بیگم بیاہ کر اس گھر میں آئی تھیں انہوں نے اس پیڑ سے دوستی سی کر لی تھی۔جب بھی فارغ ہوتیں کھڑکی میں بیٹھ کر اس پیڑ کو دیکھتے ہوئے ...

مزید پڑھیے

تیرہواں گھنٹہ

پچھلے چار پانچ دن سے وہ اضطراب سا محسوس کر رہا تھا۔ ایک عجیب سی بے چینی اور احساس اسے گھیر لیتا۔ ایسے لگتا جیسے دو آنکھیں اسکا تعاقب کر رہی ہیں۔ وہ ادھر ادھر دیکھتا مگر ہجوم میں سمجھ نہ پاتا کہ کس کی آنکھیں اسکا طواف کر رہی ہیں۔ آج تو اس نے پی بی کم تھی۔ ہلکے ہلکے سرور میں اچانک ...

مزید پڑھیے

بلیک آؤٹ

محلے کے بڑے بوڑھے بتاتے تھے کہ جس رات وہ پیدا ہوا تھا توبڑا طوفان آیا ہوا تھا، مسلسل ایک ہفتہ تک بارش ہوتی رہی۔ گلیوں میں کمر کمر پانی کھڑا ہوگیا۔ بڑے بڑے تناور درخت اپنی جگہ چھوڑ بیٹھے۔ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گئے تھے۔ گہرے سیاہ بادلوں کی وجہ سے دن اور رات کی تمیز تقریباً ختم ...

مزید پڑھیے

نئی عورت

محلے بھر میں اس کی مخالفت آج کل روزوں پر تھی۔ بزرگ اس کا نام آتے ہی لاحول پڑھتے تھے۔ آتے جاتے کہیں نظر پڑ جاتی تو کڑے تیوروں سے گھورتے ہوئے گزر جاتے۔ لونڈے لباڑے دن بھر گلی میں شور و غل مچائے رکھتے، نئے نئے کھیل ایجاد کئے جاتے، مگر جہاں اسے آتے دیکھا تو دم سادھ کر کھڑے ہو جاتے یا ...

مزید پڑھیے

کرم سنگھ

میں کرم دین (کرمو) کی قبر کے سہارے ٹیک لگائے ماضی کے دھندلکوں میں نجانے کیا تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہند و پاک کی تقسیم سے قبل میں اور کرم سنگھ ایک ہی گاؤں میں رہتے تھے۔۔ پنجاب کا یہ چھوٹا سا گاؤں ہماری جنت تھا۔ بچپن لڑکپن اور جوانی کی سنہری یادیں آج بھی میرا سرمایہء حیات ...

مزید پڑھیے

صبح کا بھولا

فتو کا مسئلہ بھی وہی تھا، یعنی کمانے والا ایک اور کھانے والے پانچ۔ فتو، اس کی بیوی، دو بچیاں اور ایک لڑکا سردار اں میٹرک کا امتحان دے رہی تھی۔باقی بچے چھوٹی جماعتوں میں تھے۔ پاک فضائیہ میں جہاں اور بہت سے لوگ ملک و قوم کی ترقی کے لئے رات دن کوشاں رہتے ہیں۔ وہیں فتو بھی ایک یونٹ ...

مزید پڑھیے

چور

رات کا وقت ، حدِ نظر تک چھائی تاریکی اور اپنی تنہائی کا احساس کچھ زیادہ ہی خوفزدہ کر رہا تھا ۔ چولہے میں جلتی ہوئی آگ اور چائے کے پانی کی ہلکی ہلکی سنسناہٹ ماحول بھی کو آسیب زدہ بنارہی تھی۔ امتحان میں چند ہی روز رہ گئے تھے اس وجہ سے ہم آدھی آدھی رات تک پڑھنے میں مصروف رہتے تھے ۔ اس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 180 سے 233