سہرا
کل ساجد میاں کا نکاح تھا مگر خوشی کے بجائے ان کے چہرے پر وحشت برس رہی تھی، وہ اپنی دونوں بہنوں سے بار بار کہہ رہے تھے، ’’ارے بڑی بجیا آپ اچھی طرح سن لیں، میرا بستر ہمیشہ کی طرح اماں بی کے کمرے میں بچھا رہے گا، اسے کوئی نہیں ہٹائے گا اور آپ بھی سن لیں چھوٹی بجیا، اب آپ میرا بستر ...