دی بلیو پرنٹ
ڈئیر ایڈیٹر ۲۲/ستمبر۱۹۴۹ءمیں آپ کو ایک افسانہ کا مواد بھیج رہا ہوں، مجھے کاغذ کے یہ چند اوراق کہاں سے ملے، ان کا میں بعد میں ذکرکروں گا، پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ میں افسانہ نگار نہیں ہوں، ایک دفترمیں ایک معمولی سا کلرک ہوں، اس دفتر میں کلرکی کرتے ہوئے تیس برس گزر گئے ہیں، ...