بوسیدہ آدمی کی محبت
وہ اتنی آہستگی اور خاموشی سے کمرے میں داخل ہوا کہ مجھے خبر ہی نہ ہوئی۔ میں ٹالسٹائی کے ناول ’’آننا کا رینینا‘‘ میں کھویا ہوا تھا۔ کئی برس قبل کے روسی معاشرے میں اپنے آپ کو سانس لیتا محسوس کررہا تھا۔ تمباکو کی ناگوار بُو میرے نتھنوں میں گھس کر میری سانسوں کی آمدورفت میں رخنے ...