سنگم

کلیوں کا ارمان ہیں ہم سب
غنچوں کی مسکان ہیں ہم سب
ہم نے گلوں کو خوشبو دی ہے
گلزاروں کی جان ہیں ہم سب
چاند کی دنیا سے بھی آگے
اک دن اڑ کر ہم جائیں گے
سینے پر اب نیل گگن کے
پرچم اپنا لہرائیں گے
مسجد مندر گرجا والے
دھرم کی دیوی کے رکھوالے
نفرت اپنی حد تک رکھیں
ہم ہیں الفت کے متوالے
دھرتی کے ہم چاند ستارے
کندن اور پکھراج کے ٹکڑے
سورج بننے والے ذرے
دنیا بھر کے سارے بچے
سنگم گنگا جمنا کا ہیں
رام محمد ڈیسوزا ہیں