سڑک کی دونوں جانب کا سفر تھا
سڑک کی دونوں جانب کا سفر تھا
وہ پہلا عشق تھا پہلا سفر تھا
کمر جوڑے ہوئے بیٹھے تھے دونوں
کہ چل پڑنا تو بس پھیکا سفر تھا
ہماری نیند سونے کی ڈلی تھی
سنہری خواب کا اچھا سفر تھا
خبر کی رائگانی سے بچا کر
کسی اسکرین پر لکھا سفر تھا
اداسی آئنے کو چھو کے بولی
یہ کس نے تجھ میں یوں دیکھا سفر تھا