ساتھ میں جی لوں یا جیتے جی مر جاؤں

ساتھ میں جی لوں یا جیتے جی مر جاؤں
اپنا سب کچھ تجھ کو ارپن کر جاؤں


تیری خاطر چھوڑ دیا گھر بار اپنا
بول میں کیا منہ لے کر اپنے گھر جاؤں


دنیا کی ساری دولت اک اور کروں
تیرا ساتھ اگر پاؤں تو تر جاؤں


دل کا کونا خالی خالی لگتا ہے
مل جائے جو ساتھ تیرا تو بھر جاؤں


میرا بس اک خواب ہے موہتؔ جیون میں
کچھ نیکی کے کام جہاں میں کر جاؤں