سال گرہ

یاد نہیں کیا
بھرے پرے بازار سے جب میں
خالی خالی لوٹ آیا تھا
اور اک پھول
تیرے چمکتے ہاتھ پہ رکھ کر
میں نے کہا تھا
تیری پسند کے رنگ کا کپڑا
مل نہ سکے تو
میرے کوٹ کی
جیب میں رکھے
نوٹ کی
قیمت گر جاتی ہے