رشتہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا
رشتہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا
بیچ کا راستہ نہیں ہوتا
میں تیرا ہم نوا نہیں ہوتا
کچھ اگر کام کا نہیں ہوتا
فائدے فائدے کے چکر میں
کچھ بھی تو فائدہ نہیں ہوتا
ناخدا بھی تمہیں خدا بھی تم
اب وہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا
بے وفائی دغا خیانت بھی
عشق میں کچھ نیا نہیں ہوتا