اک نشہ سا مجھے ہوا کوئی دھرمیندر تجوری والے آزاد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اک نشہ سا مجھے ہوا کوئی آنکھ ان سے لڑا رہا کوئی کیا مرے پاس اب نہیں کچھ بھی کیوں نہیں کر رہا دغا کوئی غم مصیبت میں ساتھ دیتا ہے کاش ہو پھر سے حادثہ کوئی یاد تو آپ کو ہی کرتا ہوں یاد آتا ہے دوسرا کوئی