ریموٹ
ایسا ایک ریموٹ بنائیں
جس سے گھر گھر سکھ پھیلائیں
ہیں یہ سندر خواب ہمارے
لائیں زمیں پہ چاند ستارے
نل سے نکلے دودھ کی دھارا
رنگیں تتلی رتھ ہو ہمارا
کھیلیں چاچا گلی ڈنڈا
بھنگڑا ناچیں دادی دادا
کھائیں مچھلی آم کا حلوہ
جار میں ہو دنیا کا جلوہ
مینڈک گائے میگھ ملہار
جھینگر بولا لے کے گٹار
کھلی فضا آکاش کے نیچے
کیا ہے فطرت راز یہ سمجھے
جب چاہیں ہم بارش برسے
روئیں نہ سیلاب کے ڈر سے
سائنس کے اس دور میں بچو
جگ کے نرالے طور میں بچو
کام لیں ایسا ہم ایٹم سے
پائے رہائی دنیا غم سے