خون کا ایک ہے رنگ
آؤ ہم یہ کر کے دکھائیں
اس دھرتی کو سورگ بنائیں
مل کر ہم سب کریں جتن
ٹوٹ نہ پائے کسی کا من
بچوں گاؤ جن گن من
پیر پیمبر سادھو سنت
گیتا قرآں اور گرنتھ
مانوتا کے سب ہیں پنتھ
مہکا ان سے یہ جیون
بچوں گاؤ جن گن من
سب کے خون کا ایک ہے رنگ
پھر کیوں آپس میں ہے جنگ
بدلیں جینے کا یہ ڈھنگ
ہم کو جان سے پیارا وطن
بچوں گاؤ جن گن من
کوئی عبادت گاہ نہ ٹوٹے
کوئی رحمت رام نہ روٹھے
توڑ کے سارے جھوٹے بندھن
آؤ اجلا کر لیں من
بچوں گاؤ جن گن من
دیش کی مٹی بولے پیارے
سورج چندا بن کے تارے
جگ سے مٹاؤ تم اندھیارے
چمکے پھر سے گھر آنگن
بچوں گاؤ جن گن من
پیار محبت ستیہ اہنسا
کوہ ہمالہ گنگا جمنا
اس کا پرچم ہے یہ ترنگا
چومنے آئے جس کو گگن
بچوں گاؤ جن گن من