بچے بڑوں سے بہتر ہیں
معصوم فرشتہ پیکر ہیں
ہم بچے بڑوں سے بہتر ہیں
آپس میں لڑائی کرتے ہیں
پھر صلح صفائی کرتے ہیں
دکھ پہنچے کسی سے ہم کو اگر
ملتے ہیں دوبارہ پھر ہنس کر
کچھ ہم کو نہیں ہے خوف و خطر
رکھتے ہیں بھروسہ اللہ پر
دل صاف ہمارے من سچے
ہم یکساں اندر باہر سے
معصوم فرشتوں کے جیسے
قوموں کی امانت ہم بچے
ہم مستقبل کے رہبر ہیں
ہم بچے بڑوں سے بہتر ہیں
ہوں جن میں خصائل بچوں کے
وہ رتبے پائیں ولیوں کے