روشنی کے جھلملاتے سلسلے میں کون ہے
روشنی کے جھلملاتے سلسلے میں کون ہے
رات کی کروٹ بتائے گی دئے میں کون ہے
ٹھوکریں کھاتا ہوں اور پھر خود سے ٹکراتا ہوں میں
ایسا بھی اس بار میرے راستے میں کون ہے
دیکھنا پڑتی ہے خود ہی عکس کی صورت گری
آئنہ کیسے بتائے آئنے میں کون ہے
اپنے دامن میں کیا کرتا ہے سب کی پرورش
دیکھتا کب ہے شجر کس گھونسلے میں کون ہے
لو کئی شکلیں بناتی ہے در و دیوار پر
اس دیے کے ساتھ جانے رت جگے میں کون ہے