رات کٹی ہے روتے روتے
رات کٹی ہے روتے روتے
غم کا بوجھا ڈھوتے ڈھوتے
زخموں کی سوغات ملی ہے
داغ پنہاں دھوتے دھوتے
گھر پچھوارے کیسا غل ہے
جاگ نہ جاؤں سوتے سوتے
عہد جوانی بھاری پتھر
تھک جاؤں گا ڈھوتے ڈھوتے
یہ بھی وقت کا دھوکا سمجھو
کوئی ہنسے جو روتے روتے