قومی زبان

ہمیں پاگل بنا دینے سے پہلے

ہمیں پاگل بنا دینے سے پہلے بتا دیتے سزا دینے سے پہلے ذرا تحریر کو تو چوم لیتے ہمارا خط جلا دینے سے پہلے مصور آنکھ میں دریا اتارے ہنسی لب پر سجا دینے سے پہلے مکر جانے کی عادت ہے اسے بھی کوئی وعدہ نبھا دینے سے پہلے ذرا سوچو یہ چھپر جل گیا تو شراروں کو ہوا دینے سے پہلے گلے مل کے ...

مزید پڑھیے

دل فسردہ یہ کسی کا نہیں دیکھا جاتا

دل فسردہ یہ کسی کا نہیں دیکھا جاتا آنکھ میں اشک کا دریا نہیں دیکھا جاتا زندگی تیرا یقیں کیسے کروں میں آخر تجھ سے اک شخص بھی ہنستا نہیں دیکھا جاتا بے وفائی تو چلو ٹھیک ہے لیکن تیرے سر تلے غیر کا شانا نہیں دیکھا جاتا تجھ پہ الزام لگا سکتے ہیں لیکن ہم سے تیرا دامن کبھی میلا نہیں ...

مزید پڑھیے

ادھر سے دیکھیں تو اپنا مکان لگتا ہے

ادھر سے دیکھیں تو اپنا مکان لگتا ہے اک اور زاویے سے آسمان لگتا ہے جو تم ہو پاس تو کہتا ہے مجھ کو چیر کے پھینک وہ دل جو وقت دعا بے زبان لگتا ہے شروع عشق میں سب زلف و خط سے ڈرتے ہیں اخیر عمر میں ان ہی میں دھیان لگتا ہے سرکنے لگتی ہے تب ہی قدم تلے سے زمین جب اپنے ہاتھ میں سارا جہان ...

مزید پڑھیے

سرخ سیدھا سخت نیلا دور اونچا آسماں

سرخ سیدھا سخت نیلا دور اونچا آسماں زرد سورج کا وطن تاریک بہتا آسماں سرد چپ کالی سڑک کو روندتے پھرتے چراغ داغ داغ اپنی ردا میں سر کو دھنتا آسماں دور دور اڑتا گیا میں نور کے رہوار پر پھر بھی جب بھی سر اٹھایا منہ پہ دیکھا آسماں جانے کب سے بے نشاں وہ چاہ شب میں غرق تھا میں جو اٹھا ...

مزید پڑھیے

وقت ہر بار بدلتا ہوا رہ جاتا ہے

وقت ہر بار بدلتا ہوا رہ جاتا ہے خواب تعبیر میں ڈھلتا ہوا رہ جاتا ہے تجھ سے ملنے بھی چلا آتا ہوں ملتا بھی نہیں دل تو سینے میں مچلتا ہوا رہ جاتا ہے ہوش آتا ہے تو ہوتی ہے کماں اپنی طرف اور پھر تیر نکلتا ہوا رہ جاتا ہے

مزید پڑھیے

جنوب و مشرق و مغرب ترے شمال ترا

جنوب و مشرق و مغرب ترے شمال ترا میں کیا کروں مرے چاروں طرف ہے جال ترا جہان سنگ صفت سے یہ کیسی امیدیں کرے گا کون یہاں آئنے ملال ترا یہ لوگ جانے کدھر سے جواب لے آئے چھپایا خود سے بھی میں نے ہر اک سوال ترا

مزید پڑھیے

دنوں سے کیسے شبوں میں ڈھلتے ہیں دن ہمارے

دنوں سے کیسے شبوں میں ڈھلتے ہیں دن ہمارے یہ ہم بدلتے ہیں یا بدلتے ہیں دن ہمارے جو کٹ گیا ہے سفر ابھی تک نہیں ہمارا خبر نہیں اور کتنا چلتے ہیں دن ہمارے یہ کس کے جانے پہ بین کرتی ہیں چاند راتیں یہ کس کے جانے پہ ہاتھ ملتے ہیں دن ہمارے

مزید پڑھیے

وہ عکس مجھ میں جنوں ساز رقص کرنے لگا

وہ عکس مجھ میں جنوں ساز رقص کرنے لگا میں آئنے کی طرح ٹوٹنے بکھرنے لگا شب الم ہے ستاروں سے ہم کلامی ہے اسی بہانے سفر خیر سے گزرنے لگا میں تم سے دور ہوا ہوں تو مصلحت ہے کوئی یہ مت سمجھنا کہ مل کے نشہ اترنے لگا نہیں رہی ترے نقش قدم کی باس یہاں یہ راستہ تری یادوں سے اب سنورنے لگا

مزید پڑھیے

صدیوں کے تعاقب میں لمحے نہیں جائیں گے

صدیوں کے تعاقب میں لمحے نہیں جائیں گے جائیں گے جہاں تک ہم رستے نہیں جائیں گے گو دشت نوردی کو ہم سیر سمجھتے ہیں لوٹیں گے تو چہرے بھی دیکھے نہیں جائیں گے سب ریت کی دیواریں گر جائیں گی لمحوں میں لیکن مرے دریا تو روکے نہیں جائیں گے

مزید پڑھیے

ہو کے مسمار گرنے والی ہے

ہو کے مسمار گرنے والی ہے دل کی دیوار گرنے والی ہے جھریاں پڑ رہی ہیں چہرے پر دل کی سرکار گرنے والی ہے اب تو آ جاؤ کے مری یہ آنکھ ہو کے بیمار گرنے والی ہے ہم محبت میں جھک گئے یعنی سر سے دستار گرنے والی ہے دل کے زینے سے یاد جاناں پھر بن کے لاچار گرنے والی ہے اک پری رو ہماری بانہوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 824 سے 6203