ڈیڈ لیٹرز ہاؤس میں ایک مردہ خط
تم نے یہ جھنکار سنی؟ یہ میرے پاؤں میں پڑی زنجیر کی آواز ہے۔ اماوس کے دنوں میں یہ زنجیر نیم مردہ سانپ سی پڑی اونگھا کرتی ہے۔لاکھ پٹکو کوئی صدا نہیں پر جونہی چاند کی پہلی کرن دریچے کی سلاخوں کی راہ اسے سہلاتی ہے، اس میں یکا یک مقناطیسی لہریں دوڑنے لگتی ہیں۔تب یہ انگڑائی لے کر ...