قومی زبان

ماں کہاں رہے گی؟

نامساعد حالات کے باوجود علیم اور سلیم آج اس قابل ہوگئے تھے کہ اب ایک پرسکون اور آرام دہ زندگی گزار سکیں۔ ان کی اس کامیابی کا وسیلہ الله تعالیٰ نے ان کی ماں کو بنایا تھا جس نے انتہائی برے حالات کے باوجود خود تن تنہا محنت کر کے نہ صرف ان کی پرورش کی تھی بلکہ انھیں پڑھایا لکھایا بھی ...

مزید پڑھیے

گھر تک

’’لنگا‘‘ ’’سوامی‘‘ ہم راستہ بھول گیے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے، ہمارا گاؤں یہاں سے قریب ہی ہے۔ ’’ادھر دیکھیے سوامی۔ سفید لکیر دکھائی دے رہی ہے نا، وہی ہوگی سڑک۔ نہیں وہ تو پانی بہہ رہا ہے۔ ایک چھوٹا سا نالا۔‘‘ ’’ادھر آ، اس ٹیلے پر چڑھ کر دیکھیں۔ شاید کچھ پتہ چلے۔‘‘ ہم ...

مزید پڑھیے

نیا مکان

انسان کو خدا اسی وقت یاد آتا ہے جب اس پر کوئی آفت نازل ہوتی ہے۔ ایوب خاں تعلقہ دار کے پیر اسے کئی برس سے سمجھا رہے تھے، لیکن اس نے اپنی زندگی کاڈھنگ بدلنے کاارادہ اسی وقت کیا جب اس کی جوان لڑکی اور دس برس کا لڑکا ایک ہی ہفتے کے اندر انتقال کرگیے اور اسے اپنی ڈاڑھی میں سفید بال ...

مزید پڑھیے

خاں صاحب

ہمارے محلے میں ایک خاں صاحب رہتے تھے۔ میں نے جب انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو ان کی عمر قریب پینتالیس سال کے تھی، مگر روایات سے معلوم ہوا کہ ان کے بال ہمیشہ سے ایسے ہی سیاہ و سپید کی آمیزش رہےہیں۔ آنکھیں ایسی ہی خونی، مزاج ترش اور ٹوپی میلی، بواسیر کی شکایت بھی ان کی ہستی سے وابستہ ...

مزید پڑھیے

برباد

سردیوں کی تنہا رات تھی۔ آج تو چاند بھی لگتا تھا تھک کر سو گیا تھا۔برف کا عکس آسمان پر پڑ رہا تھا اسی لیے حدنظر تک سفیدی نظر آرہی تھی۔ ایسا لگتا تھا جیسے زمین نے بیوگی کی سفید چادر اوڑھ لی تھی۔رشنا نایاب آتشدان میں جلتی لکڑیوں کو خالی خالی نظروں سے تک رہی تھی،لکڑیاں جل جل کر سرخ ...

مزید پڑھیے

نرتکی

اس نے آئینے میں تیار ہوکر اپنا جائزہ لیا، وہ اپنا عکس آئینے میں دیکھ کر ٹھٹھک گیا، بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے بہہ چکا تھا، یہ عکس تو اجنبی تھا، یہ تو وہ مہر نیاز خان نہیں تھا،جس کی وجاہت کا ہر طرف شہرہ تھا ۔یہ چہرہ جھریوں زدہ ،تو کسی اور کا تھا، اس نے اپنے چہرے پر بے تابی سے ہاتھ ...

مزید پڑھیے

خوشۂ امید کا سفر

فیکے ! فیکے ! کتے،سور! تجھے سونے کے لیے میں نے رکھا ہے۔ ٹھیکیدار غصے سے پاگل ہورہا تھا،اس کے منہ سے کف نکل رہی تھی ۔پورے بھٹے کے مزدور ہراساں تھے،مزدور عورتوں نے ایک دوسرے سے اشاروں سے پوچھا کہ بچے کی ماں کہاں ہے؟۔ دور مٹی گوندھتی مگن رحیماں کو اللہ وسائی نے پکارا۔ نی رحیماں ! ...

مزید پڑھیے

بھٹیارن کا عشق

آج آفس میں دن ہی کچھ عجیب تھا ،سب کام میری توقعات کے خلاف ہوئے تھے ،میرا پارہ آسمان کو چھو رہا تھا ، میری زبان کی دھار سے سب آفس اسٹنٹ گھبرائے پھر رہے تھے ،سب سے آخر میں میرا نزلہ عابدی صاحب پر گرا ،جو پچھلے بیس سال سے ہماری فرم میں ملازم تھے ،انھوں نے بیٹی کی شادی کے لئے آفس سے ...

مزید پڑھیے

کوہ ندا کی پکار

میں اپنی جاب ختم کر کے نکلی، کیلگری کی سردی عروج پر تھی، میں نے ایک سرد آہ بھری ،پردیس کو دیس بناتے بناتے ہاتھ شل ہوچکے تھے،آنکھوں میں کئی ٹوٹے ہوئے خوابوں کی کرچیاں تھیں، میں نے آہ بھر کر سوچا : کیا میرے بچے اس قیمت کا اندازہ لگا سکیں گے جو ہم نے پردیس کو دیس بنانے کے لئے ادا کی ...

مزید پڑھیے

پگلی

پاک محلہ کوئی عام محلہ تھوڑی تھا ،پاکیزہ اور حسبی نسبی لوگوں کی رہائش گاہ تھا ،سارے محلہ میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار گھر تھا، بیشتر گھروں پر خیرو برکت کے لیے قرآنی آیات لکھی نظر آتیں، محلے کی ایک نکڑ پر سبز گنبدوں اور اونچے میناروں والی مسجد واقع تھی ،جس میں سے پانچ وقت اذان کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6008 سے 6203