قومی زبان

خوشبو کی تلاش میں

وہ چپکے چپکے سب سے نظریں بچا کر اِدھراُدھر دیکھتی تھی مبادا کوئی اسے دیکھ نہ لے،خاموشی سے کبھی رات کے اندھیروں میں کبھی دن کے اجالوں میں زمین کھود کر مٹی کریدتی اوراسے سونگھتی ، کبھی آنکھوں کے دیے جل اُٹھتے کبھی ان میں مایوسی کا درد لہریں لیتا ،کبھی نا اُمید ہوکر روتی تو کبھی ...

مزید پڑھیے

محبوس

دن کے پونے دو بجے تھے، آسمان سے آگ برس رہی تھی۔آدھ گھنٹے سے ٹریفک رکا ہوا تھا، لوگ ہارن پر ہارن دیے جارہے تھے مگر گاڑیاں تھیں کہ آگے بڑھنے کا نام نہیں لیتی تھیں۔ بالآخر بہتوں نے انجن بند کرکے اپنے آپ کو حالات کے سپرد کردیا۔ ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں خوش باش نوجوان اور خوش حال لوگ ...

مزید پڑھیے

جستجو کیا ہے...

وہ مجھ سے اکثر ایک عجیب سا سوال کر بیٹھتیں۔’’تم دونوں ایک ہی کمرے میں ایک ہی بستر پر سوتے ہو نا؟‘‘ان کے بار بار کے اس بھونڈے سوال سے میں گھبرا جاتی،مجھے کبھی غصّہ اور خوف آتا اور کبھی وسوسہ اور گھبراہٹ ،لیکن ان کے لہجے میں اتنی اپنائیت ہوتی کہ شدید غصّے کے باوجود میں اس کا ...

مزید پڑھیے

کمبخت ظالم عورت

آج برسوں بعدایک ٹیلیفون کال نے مجھے پھر بے قرار کردیا تھا، صبح ہی صبح میرے چھوٹے بیٹے نے فون اُٹھایا اور بے اختیار مجھ سے لپٹ کر رونے لگا، ’’امّی بھیّا بہت رو رہا تھا،ابّو اچانک فوت ہو گئے۔۔۔‘‘ اس کی آواز رندھ گئی۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا تھاکہ روؤں یا ہنسوں، دکھ کا اظہار ...

مزید پڑھیے

چپ کہانی

بعض ساعتیں بھی کتنی عجیب ہوتی ہیں، پل بھر میں بے جان چیزوں کو جاندار اور جاندار کو بے جان بنادیتی ہیں۔ دین محمد میرے پاس سے گیا تھا تو کیسا زندہ آدمی تھا اور واپس آیا تو زندہ لاش بن چکا تھا۔ ساتھ کام کرنے والے دونوں لڑکے اس کے پاس افسردہ بیٹھے تھے۔ دین محمد نے جب مجھ سے چھٹی مانگی ...

مزید پڑھیے

کھلا پنجرہ

بہت دنوں کے بعد ذرا فرصت ملی تو خیال آیا بکھری ہوئی یادوں کوسمیٹ کر ایک البم کی صورت دے ڈالوں۔بے شمار تصویریں تھیں جو الگ الگ لفافوں میں ڈال رکھی تھیں، ہر تصویر کے ساتھ یاد کا ایک لمحہ بندھا تھا، گھنٹوں گزر گئے۔ تصویروں سے کردار نکل کرسامنے آتے، کبھی پلکیں نم ہوجاتیں اورکبھی ...

مزید پڑھیے

پھر ہوا یہ۔۔۔

پھر ہوا یہ کہ اس نگری کے بہت سے باشندے ایک ایک کرکے غائب ہونے لگے، پہلے پہلے یہ ایک سانحہ سا محسوس ہوا، پھر حادثہ،پھر واقعہ اور پھر معمول،ہر روز جیسے کوئی جادو کی چھڑی گھماتااور شہر کے بہت سے لوگ اچانک غائب ہو جاتے۔ حق نواز کے ذہن میں بچپن کی ایک سحر آگیں یاد محفوظ تھی، اس نے سن ...

مزید پڑھیے

صحرا گزیدہ

لمحوں کو اپنی گرفت میں لے کر ناقابلِ فراموش بنادینا اُس کامحبوب مشغلہ تھا۔ اُسے اچھی طرح معلوم تھا کون سی تصویریں مرکزِ نگاہ بن جاتی ہیں۔ فطرت کے دلفریب مناظر، ہرے بھرے کھیت، خوش رنگ پھول، آزاد پرندوں اور ہنستے کھیلتے تندرست بچوں کی تصویروں کے خریدار متوسط طبقے کے لوگ ہوا ...

مزید پڑھیے

سمٹی ہوئی زمین

منظر بڑا بھیانک تھا۔ کمرے کی دیواروں میں اس طرح شگاف پڑا تھا جیسے کسی آرٹسٹ نے آڑی ترچھی لکیریں کھینچ دی ہوں، چھت غائب تھی، جس کے ٹکڑے ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے۔ گرد اور دھویں کا مینار کمرے سے بلند ہوکر اتنی تیزی سے اوپر جارہا تھا، جیسے کسی کو کہانی سنانے کی جلدی ہو یا کچھ ...

مزید پڑھیے

فرصت کا دن

اسکول بس جاچکی تھی۔ وہ دور تک اسےجاتے دیکھتے رہے یہاں تک کہ بس اگلے موڑ پر گھوم کر نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ بچوں کو پہنچانے والے اپنے اپنے راستوں پر جاچکے تھے اور بس اسٹاپ خالی ہوگیا تھا۔ ابھی دن کے نو بجے تھے دھوپ میں تمازت تھی اور کپڑوں پر سرسراتی ہوئی ہوا بہت اچھی لگ رہی تھی۔ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5932 سے 6203