قومی زبان

ہوا کیا حشر برپاتی نہیں ہے

ہوا کیا حشر برپاتی نہیں ہے مری سانسوں کو مہکاتی نہیں ہے یہاں جذبوں کے سوتے پھوٹتے ہیں ندی آنکھوں کی برساتی نہیں ہے کوئی بھی صبح جو ہمدرد نکلے کوئی بھی شام جو گھاتی نہیں ہے مسلسل گھومنے محور پہ اپنے یہ دنیا پھر بھی چکراتی نہیں ہے مکیں سارے ہیں سب کا آشیانہ کسی کا ملک یہ ذاتی ...

مزید پڑھیے

یہ کائنات تو ہے پٹارا فقیر کا

یہ کائنات تو ہے پٹارا فقیر کا ہوتا نہیں غروب ستارا فقیر کا دنیا مرید بن کے کھڑی ہے مگر ہنوز فاقہ میں ہو رہا ہے گزارا فقیر کا صدقے میں مل گئیں تھیں دعائیں فقیر سے چمکے گا تو حیات ستارا فقیر کا ٹھوکر میں اس کو رکھنا ہی کار ثواب ہے دنیا تو ہے جناب اتارا فقیر کا یہ کیفیات بیان میں ...

مزید پڑھیے

تو خود کو دیکھ لے کتنا دراز قامت ہے

تو خود کو دیکھ لے کتنا دراز قامت ہے ترا فلک تو مرے چاند کی بدولت ہے کسی بھی حال میں ہم خرچ کر نہیں سکتے ہمارا درد تری دی ہوئی امانت ہے مرا وجود ابھی برف کی مثال نہیں بچی ہوئی ابھی اس راکھ میں تمازت ہے جواب اینٹ کا دینا پڑے گا پتھر سے یہی ہے رسم یہاں کی یہی روایت ہے عجیب چار طرف ...

مزید پڑھیے

اس سے رشتہ تھا ایک دو پل کا

اس سے رشتہ تھا ایک دو پل کا اور سالم ہے خوف دل دل کا کتنے طوفان جذب کرتا ہے پیڑ پھر بھی ہرا ہے جنگلے کا آ گئے بوریا نشینوں میں دل مرا ہو گیا ہے مخمل کا ہر طرف تھا نشور کا عالم آ گئے گھر تو جی ہوا ہلکا جب سے آنکھوں میں بجھ گئے سپنے پھر کبھی اشک بھی نہیں چھلکا کوئی موسم ہو وہ ...

مزید پڑھیے

وہی کہانی بڑی پرانی

مانیں یا مت مانیں چچی بات ہے میری بالکل سچی وہی کہانی بڑی پرانی شروع کریں گی مجھے سنانی دور کہیں خوش حال نگر میں ایک تھا راجا ایک تھی رانی جنگل میں اک دیو تھا کالا ایک تھی جادو گرنی کانی لے گئے دونوں شہزادی کو چھٹ گیا اس کا دانہ پانی کوئی ان سے جیت نہ پایا بڑے بڑوں کی مر گئی ...

مزید پڑھیے

استاد محترم کو میرا سلام کہنا

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا میں کچھ نہ جانتا تھا سب کچھ مجھے سکھایا ان پڑھ تھا اور جاہل قابل مجھے بنایا دنیائے علم و دانش کا راستہ دکھایا اے دوستو ملیں تو بس اک پیام کہنا استاد محترم کو میرا سلام کہنا مجھ کو خبر نہیں تھی آیا ہوں میں کہاں سے ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسماں ...

مزید پڑھیے

تھوڑا تھوڑا خرچ کریں ہم

ننھی سے یہ بولیں نانی میری پیاری گڑیا رانی آ جا میری گود میں آ جا سن لے مجھ سے ایک کہانی یہ جو اپنی گول زمیں ہے پہلے پہل تھی پانی پانی سب دنیا تھی ایک سمندر جس کی لہریں تھیں طوفانی رفتہ رفتہ ابھری خشکی ہولے ہولے اترا پانی پیڑ پہاڑ چٹانیں صحرا جنگل کا جنگل حیوانی ساری چیزیں ہو گئیں ...

مزید پڑھیے

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائی نہیں میں کیسے میٹھی بات کروں جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں یہ بات سمجھ میں آئی نہیں نانی کے میاں تو نانا ہیں دادی کے میاں بھی دادا ہیں جب آپا سے میں نے یہ پوچھا باجی کے میاں کیا باجا ...

مزید پڑھیے

یہ بھی غلط ہے وہ بھی غلط

کل بازار میں بھیا شافی پینے آئے ٹھنڈی کافی اک دو پیکٹ بسکٹ کھائے ٹھونس گئے دو درجن ٹافی آلو چھولے کھا کر بولے برفی ایک کلو ہے کافی امی جی کی بات نہ مانی ابو سے کی وعدہ خلافی ایسا کھٹکا پیٹ کا مٹکا اللہ معافی اللہ معافی گڈو کا بھی حال سنائیں دودھ پئیں نہ انڈے کھائیں پھل ترکاری ایک ...

مزید پڑھیے

دس بچے خوش حال گھرانا

کبوتر بولا غٹرغوں یا اللہ میں کیا کروں دو افراد کے کنبے کو آخر میں کیسے پالوں کیا لاؤں خود کھانے کو کیا ان کے منہ میں ڈالوں کس کس سے فریاد کروں کس کس سے دانہ مانگوں روتا کڑھتا رہتا ہوں غوں غوں غوں غوں غٹرغوں مرغی بولی اوں ہوں ہوں دیکھ میں کتنی موٹی ہوں دس افراد کا کنبہ ہے کیسی خوش ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5546 سے 6203