قومی زبان

بچہ مزدور

میں ہوں اک بچہ مزدور بچپن سے ہوں کوسوں دور صبح سے کام پہ جاتا ہوں شام کو واپس آتا ہوں میں بھی پڑھنا چاہتا ہوں آگے بڑھنا چاہتا ہوں کھیل کود کو وقت نہیں کیا جی میں بد بخت نہیں چاہتا ہوں غبارے لوں ہم سن یاروں سے کھیلوں لیکن کیا کر سکتا ہوں دن بھر کام پہ رہتا ہوں کس سے دل کی بات کہوں کب ...

مزید پڑھیے

خدمت خلق

کاش میں ایک پیڑ بن جاتا پیڑ بن کر جہاں کے کام آتا رات دن اک جگہ کھڑا رہتا گرمی سردی کی شدتیں سہتا خوب بارش میں بھیگ جاتا مگر شکوہ ہرگز نہ لاتا میں لب پر دھوپ میں لوگ میرے پاس آتے میرے سائے میں وہ سکوں پاتے چھاؤں میں آ کے بیٹھ جاتے پرند پھول پھل پتیوں سے سب میری پوری کرتے ضرورتیں ...

مزید پڑھیے

سال گرہ کا تحفہ

میری بارہویں سال گرہ پر سب نے نوازا تحفے دے کر ابا اک سائیکل لے آئے امی نے لڈو بنوائے دیدی نے کپڑے سلوائے بھیا گیند اور بلا لائے ہر اک کچھ نہ کچھ لایا تھا اک تحفہ تھا ماسٹر جی کا ماسٹر جی لائے تھے کھلونا سب سے الگ سب سے نرالا اک قطار میں تین تھے بندر کیا خوبی تھی ان کے اندر اک تھا ...

مزید پڑھیے

گڑیا کی شادی

گڑیا ہماری جوان ہے اب اس کی شادی کا دھیان ہے اچھا سا گڈا دکھاؤ جی رشتہ کوئی اچھا لاؤ جی گڑیا ہے اٹھارہ سال کی مالک ہے حسن و جمال کی تعلیم بھی اس نے پائی ہے اور محنتی انتہائی ہے گڈا ہو اکیس سال کا خوش خلق اچھے خیال کا گورا ہو یا سانولا ہو وہ کیا دیکھنا اس کے رنگ کو کرتا نہ ہو وہ نشہ ...

مزید پڑھیے

مجبوری

بچوں کا سال امی کہئے منائیں کیسے ہوتے نہیں ہیں کافی دیتی ہو تم جو پیسے دس پیسے کا غبارہ اب ہو گیا ہے پندرہ مہنگا ہوا ہے امی لو چاکلیٹ پیارا منی بھی رو رہی ہے کہتی ہے دو ملائی کلفی بھی مہنگی مہنگی مہنگی ہوئی مٹھائی تم نے ہی تو کہا تھا لے کر مری بلائیں بچوں کا سال امی کہئے منائیں ...

مزید پڑھیے

خالہ کی مرغی

خالہ نے اک مرغی پالی کہیں سفید اور کہیں ہے کالی دن بھر کٹ کٹ کرتی ہے وہ دانا ڈنکا چگتی ہے وہ انڈے بھی دیتی رہتی ہے لیکن ابھی وہ کڑک ہوئی ہے خالہ نے کچھ انڈے جمائے ان پر اس مرغی کو بٹھائے دن بھر وہ انڈے سیتی ہے انڈوں سے تب چوزے نکلے چھوٹے چھوٹے ننھے ننھے روی کے گالوں کے جیسے مرغی ...

مزید پڑھیے

ندی کے پار اجالا دکھائی دیتا ہے

ندی کے پار اجالا دکھائی دیتا ہے مجھے یہ خواب ہمیشہ دکھائی دیتا ہے برس رہی ہیں عقیدت کی بدلیاں لیکن شعور آج پیاسا دکھائی دیتا ہے چراغ منزل فردا جلائے گا اک روز وہ راہگیر جو تنہا دکھائی دیتا ہے تری نگاہ نے ہلکا سا نقش چھوڑا تھا مگر یہ زخم تو گہرا دکھائی دیتا ہے کسی خیال کی مشعل ...

مزید پڑھیے

اک پرندہ ابھی اڑان میں ہے

اک پرندہ ابھی اڑان میں ہے تیر ہر شخص کی کمان میں ہے جس کو دیکھو وہی ہے چپ چپ سا جیسے ہر شخص امتحان میں ہے کھو چکے ہم یقین جیسی شے تو ابھی تک کسی گمان میں ہے زندگی سنگ دل سہی لیکن آئینہ بھی اسی چٹان میں ہے سربلندی نصیب ہو کیسے سرنگوں ہے کہ سائبان میں ہے خوف ہی خوف جاگتے ...

مزید پڑھیے

کسی کسی پہ خدا مہرباں زیادہ ہے

کسی کسی پہ خدا مہرباں زیادہ ہے وہ جانتا ہے ضرورت کہاں زیادہ ہے زباں سے پوچھئے مت ہاتھ دیکھیے رکھ کر بدن میں درد کہاں کم کہاں زیادہ ہے چراغ عمر کی لو نے دلا دیا احساس کہ اس میں روشنی کم ہے دھواں زیادہ ہے مری سنو تو کدورت کا کھیل مت کھیلو کہ اس میں سود بہت کم زیاں زیادہ ہے نہ ...

مزید پڑھیے

چل یار چلیں

چل یار چلیں الفاظ کی دنیا سے باہر جہاں خاموشی کے ڈیرے ہوں جہاں لب پر چپ کے تالے ہوں جہاں آنکھ زباں کا کام کرے جہاں انگڑائی میں باتیں ہوں جہاں حرف فقط بے معنی ہوں جہاں عشق کا رنگ روحانی ہو جہاں روحیں جسم تبدیل کریں جہاں گھنگھور گھٹا ہو ساون کی جہاں بھادوں برکھا چھاتی ہو جہاں نہریں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5225 سے 6203