ہپی کرسمس

جگ میں پیار کی خوشبو لے کر
آئے جی سس
ہپی کرسمس
آئے مسیحا دکھیاروں کو
دینے ساہس
ہپی کرسمس
من میں اترا پاک اجالا
پھیلا نس نس
ہپی کرسمس
چاند ستارے مل کر سارے
گائیں کورس
ہپی کرسمس
آج خوشی پر بس ہے کس کا
ہے کس کا بس
ہپی کرسمس