کیا خوب پڑاکا، پاپڑ کا
نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا، پاپڑ کا
کیا آتا ہے دس پیسے میں
کیا جاتا ہے دس پیسے میں
من بھاتا ہے دس پیسے میں
نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا پاپڑ کا
راجا کھائے رانی کھائے
کانا کھائے کانی کھائے
نانا کھائے نانی کھائے
نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا پاپڑ کا
پاپڑ کا سواد نرالا ہے
جو پڑتا ہے سب ڈالا ہے
پونے کا پاپڑ والا ہے
نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا پاپڑ کا