قومی زبان

نکھرے ہوئے عارض ہیں بکھرے ہوئے گیسو بھی

نکھرے ہوئے عارض ہیں بکھرے ہوئے گیسو بھی اے اہل نظر دیکھو جلوہ بھی ہے جادو بھی موسم کی طرح ان کے تیور بھی بدلتے ہیں پھر جاتی ہیں نظریں بھی تن جاتے ہیں ابرو بھی اظہار تمنا پر ہنس ہنس کے نہیں کہنا انکار میں شامل ہے اقرار کا پہلو بھی اے عشق بتا تو ہی یہ کون سا عالم ہے ہونٹوں پہ تبسم ...

مزید پڑھیے

بہاروں میں بھی جلتے آشیاں دیکھے نہیں جاتے

بہاروں میں بھی جلتے آشیاں دیکھے نہیں جاتے دہکتے گل سلگتے گلستاں دیکھے نہیں جاتے نکل کر بزم گل سے نکہتیں آوارہ پھرتی ہیں فضاؤں میں بھٹکتے کارواں دیکھے نہیں جاتے یہاں انسان سے انساں تو ہیں سہمے ہوئے لیکن خدا سے بھی یہ بندے بد گماں دیکھے نہیں جاتے نمازیں چیختی ہیں مسجدیں فریاد ...

مزید پڑھیے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے ورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہے جو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کی کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ ...

مزید پڑھیے

کیا یہ بھی میں بتلا دوں تو کون ہے میں کیا ہوں

کیا یہ بھی میں بتلا دوں تو کون ہے میں کیا ہوں تو جان تماشا ہے میں محو تماشا ہوں تو باعث ہستی ہے میں حاصل ہستی ہوں تو خالق الفت ہے اور میں ترا بندہ ہوں جب تک نہ ملا تھا تو اے فتنۂ دو عالم جب درد سے غافل تھا اب درد کی دنیا ہوں کچھ فرق نہیں تجھ میں اور مجھ میں کوئی لیکن تو اور کسی کا ...

مزید پڑھیے

ان کو بت سمجھا تھا یا ان کو خدا سمجھا تھا میں

ان کو بت سمجھا تھا یا ان کو خدا سمجھا تھا میں ہاں بتا دے اے جبین شوق کیا سمجھا تھا میں اللہ اللہ کیا عنایت کر گئی مضراب عشق ورنہ ساز زندگی کو بے صدا سمجھا تھا میں ان سے شکوہ کیوں کروں ان سے شکایت کیا کروں خود بڑی مشکل سے اپنا مدعا سمجھا تھا میں میری حالت دیکھیے میرا تڑپنا ...

مزید پڑھیے

اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے

اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے Mine heart's resolve if I so wish, all will be so nigh and clear I take two steps toward my goal, and straight ahead it would appear اے دل کی لگی چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میں اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے O heartache, come,I do agree, to go ...

مزید پڑھیے

لب پہ ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی

لب پہ ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی اک کہانی چھڑ رہی ہے اک کہانی ہو چکی مہر کے پردے میں پوری دل ستانی ہو چکی بندہ پرور رحم کیجیے مہربانی ہو چکی میرا دل تاکا گیا جور و جفا کے واسطے جب کہ پورے رنگ پر ان کی جوانی ہو چکی جائیے بھی کیوں مجھے جھوٹی تشفی دیجیے آپ سے اور میرے دل کی ...

مزید پڑھیے

اک بے وفا کو درد کا درماں بنا لیا

اک بے وفا کو درد کا درماں بنا لیا ہم نے تو آہ کفر کو ایماں بنا لیا دل کی خلش پسندیاں ہیں کہ اللہ کی پناہ تیر نظر کو جان رگ جاں بنا لیا مجھ کو خبر نہیں مرے دل کو خبر نہیں کس کی نظر نے بندۂ احساں بنا لیا محسوس کر کے ہم نے محبت کا ہر الم خواب سبک کو خواب پریشاں بنا لیا دست جنوں کی ...

مزید پڑھیے

خدا کو ڈھونڈ رہا تھا کہیں خدا نہ ملا

خدا کو ڈھونڈ رہا تھا کہیں خدا نہ ملا زہے نصیب کہ بندے کو مدعا نہ ملا نگاہ شوق میں بے نوریوں کا رنگ بڑھا نگاہ شوق کو جب کوئی دوسرا نہ ملا ہم اپنی بے خودیٔ شوق پر نثار رہے خودی کو ڈھونڈھ لیا جب ہمیں خدا نہ ملا تمہاری بزم میں لب کھول کر ہوا خاموش وہ بد نصیب جسے کوئی آسرا نہ ملا ہر ...

مزید پڑھیے

مسرور بھی ہوں خوش بھی ہوں لیکن خوشی نہیں

مسرور بھی ہوں خوش بھی ہوں لیکن خوشی نہیں تیرے بغیر زیست تو ہے زندگی نہیں میں درد عاشقی کو سمجھتا ہوں جان و روح کمبخت وہ بھی دل میں کبھی ہے کبھی نہیں لا غم ہی ڈال دے مرے دست سوال میں میں کیا کروں خوشی کو جو تیری خوشی نہیں کچھ دیر اور رہنے دے خودداری جنوں دامن تو چاک ہونا ہے لیکن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4625 سے 6203