ترے عشق میں زندگانی لٹا دی
ترے عشق میں زندگانی لٹا دی عجب کھیل کھیلا جوانی لٹا دی نہیں دل میں داغ تمنا بھی باقی انہیں پر سے ان کی نشانی لٹا دی کچھ اس طرح ظالم نے دیکھا کہ ہم نے نہ سوچا نہ سمجھا جوانی لٹا دی تمہارے ہی کارن تمہاری بدولت تمہاری قسم زندگانی لٹا دی اداؤں کو دیکھا نگاہوں کو دیکھا ہزاروں طرح ...