ایسا بنا دیا تجھے قدرت خدا کی ہے
ایسا بنا دیا تجھے قدرت خدا کی ہے کس حسن کا ہے حسن ادا کس ادا کی ہے چشم سیاہ یار سے سازش حیا کی ہے لیلیٰ کے ساتھ میں یہ سہیلی بلا کی ہے تصویر کیوں دکھائیں تمہیں نام کیوں بتائیں لائے ہیں ہم کہیں سے کسی بے وفا کی ہے انداز مجھ سے اور ہیں دشمن سے اور ڈھنگ پہچان مجھ کو اپنی پرائی قضا ...