قومی زبان

دانستہ جو ہو نہ سکے نادانی سے ہو جاتا ہے

دانستہ جو ہو نہ سکے نادانی سے ہو جاتا ہے آگ کا دریا پار بڑی آسانی سے ہو جاتا ہے حد نظر تک اک تنہائی خاک اڑاتی پھرتی ہے صحرا بے بس اپنی ہی ویرانی سے ہو جاتا ہے جتنی عمر سرابوں کا پیچھا کرنے میں گزرتی ہے اتنا گہرا پیاس کا رشتہ پانی سے ہو جاتا ہے گھر سے نکلنا بھی مشکل ہے گھر میں ...

مزید پڑھیے

اندھیرا مٹتا نہیں ہے مٹانا پڑتا ہے

اندھیرا مٹتا نہیں ہے مٹانا پڑتا ہے بجھے چراغ کو پھر سے جلانا پڑتا ہے یہ اور بات ہے گھبرا رہا ہے دل ورنہ غموں کا بوجھ تو سب کو اٹھانا پڑتا ہے کبھی کبھی تو ان اشکوں کی آبرو کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی مسکرانا پڑتا ہے اب اپنی بات کو کہنا بہت ہی مشکل ہے ہر ایک بات کو کتنا گھمانا پڑتا ...

مزید پڑھیے

لاکھوں میں ایک مونٹو

ممی خفا ہیں ان کی سنتا نہیں ہے مونٹو پاپا کو ہے شکایت پڑھتا نہیں ہے مونٹو اور مونٹو میاں اب حیران سے کھڑے ہیں سن سن کے ڈانٹ ان کے تو کان پک گئے ہیں ہو فینٹم کہ ٹن ٹن یا ٹارزن کے قصے کیا کیا نہیں پڑھا ہے کیا کیا نہیں وہ پڑھتے اور اس پہ یہ شکایت پڑھتا نہیں ہے کچھ بھی پڑھنا نہیں تو ...

مزید پڑھیے

نئی عورت کا ترانہ

ہاں دروازے پر چڑھی کنڈی اتار لی گئی ہے مگر دروازوں کو کھولنے کے لئے خود ہی چل کر جانا ہوگا آنکھوں کی پٹی کھول دئے جانے پر بھی بینائی کو نگاہ کی عادت دھیرے دھیرے ہی پڑتی ہے ہونٹوں پر لگی مہریں ہٹ جانے پر بھی بولنے کے لئے زبان کو الفاظ کی مشق کرانی ہوتی ہے آزاد تو دماغ کو ہونا ہے صرف ...

مزید پڑھیے

ایک دن کی بادشاہی

ننھی سی ایک گڑیا رپو دمن ہماری جیسا ہے نام ان کا ویسی ادائیں ساری اتنی سی عمر میں بھی فتنے اٹھائیں کیا کیا پنکی کے گال نوچے ببلو کو جا کھسوٹا کس کی مجال ان کی ضد ٹال جائے کوئی ممی کی یہ دلاری یہ جان پاپا جی کی ٹیچرز ڈے میں اب کے وہ بن گئیں پرنسپل کیا یادگار دن تھا کیسی مچی تھی ...

مزید پڑھیے

کاشف میاں بہادر

بھوتوں کی اک حویلی میں کاشف میاں گئے ایسا لڑے کہ بھوتوں کے چھکے چھڑا دیے اک بھوت کود پھاند کے چمنی پہ چڑھ گیا اور دوسرا دہاڑ کے چھت پھاڑنے لگا سب سے بڑا جو تھا وہیں دھم سے لڑھک رہا کاشف کے ایک گھونسے میں چیں بولنا پڑا اور چھوٹے موٹے بھوتوں کا کیا حال پوچھنا چھپنے کی کونے کونے ...

مزید پڑھیے

واکی ٹاکی دادی پوتی

پارک کی پہلی دھوپ سے ملنے انگلی سے انگلی کو تھامے سب کو ہیلو ہیلو کرتی واکی ٹاکی دادی پوتی سہج سہج چلتی ہیں دادی آگے پیچھے پھرتی پوتی رکتی چلتی چلتی رکتی واکی ٹاکی دادی پوتی گھس آیا شاید کوئی کنکر پوتی کی چپل کے اندر دادی جھک کے جھاڑ رہی ہیں پوتی کو پھٹکار رہی ہیں کتنا کہا تھا ...

مزید پڑھیے

ایک اکیلا بچہ

گھر کا ایک اکیلا بچہ ننھا منا تاسی راجہ اپنے آپ ہی بیٹھا کھیلے آپ ہی ہنس لے آپ ہی رولے پاپا بھی ہیں اور ممی بھی لیکن انہیں نہیں ہے چھٹی اس کے اٹھنے سے پہلے ہی پاپا جاتے ہیں تڑکے ہی اور ممی اس کو نہلا کے کھانا دانا اسے کھلا کے اپنے کام میں جٹ جاتی ہیں اس کے ہاتھ کہاں آتی ہیں اب ...

مزید پڑھیے

مل چکا محفل میں اب لطف شکیبائی مجھے

مل چکا محفل میں اب لطف شکیبائی مجھے کھینچتی ہے اپنی جانب تیری انگڑائی مجھے بعد مرنے کے جو حاصل ہوگی رسوائی مجھے زندگی کیا سوچ کر دنیا میں تو لائی مجھے عشق میں یوں حسن کی صورت نظر آئی مجھے وہ تماشہ بن گئے کہہ کر تماشائی مجھے خود پکار اٹھتا جنوں تکمیل وحشت ہو گئی وہ سمجھ لیتے جو ...

مزید پڑھیے

یہ کیسی آگ ابھی اے شمع تیرے دل میں باقی ہے

یہ کیسی آگ ابھی اے شمع تیرے دل میں باقی ہے کوئی پروانہ جل مرنے کو کیا محفل میں باقی ہے ہزاروں اٹھ گئے دنیا سے اپنی جان دے دے کر مگر اک بھیڑ پھر بھی کوچۂ قاتل میں باقی ہے ہوئے وہ مطمئن کیوں صرف میرے دم نکلنے پر ابھی تو ایک دنیائے تمنا دل میں باقی ہے ہوا تھا غرق بحر عشق اس انداز سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4574 سے 6203