قومی زبان

ساز ہستی کا عجب جوش نظر آتا ہے

ساز ہستی کا عجب جوش نظر آتا ہے اک زمانہ ہمہ تن گوش نظر آتا ہے حسرت جلوۂ دیدار ہو پوری کیوں کر وہ تصور میں بھی روپوش نظر آتا ہے دیکھتے جاؤ ذرا شہر خموشاں کا سماں کہ زمانہ یہاں خاموش نظر آتا ہے آپ کے نشتر مژگاں کو چبھو لیتا ہوں خون دل میں جو کبھی جوش نظر آتا ہے آپ ہی صرف جفا کوش ...

مزید پڑھیے

جمنا جی

ناز کیوں ہو نہ تجھے کرشن دلاری جمنا تو تو رادھا کی سہیلی بنی پیاری جمنا رتبہ عالی ہے ترا مرتبہ بھاری جمنا ہر جگہ فیض اتم رہتا ہے جاری جمنا ہے یقیں گرم کسی دن بھری محفل ہوگی راس منڈل کی وہ لیلا لب ساحل ہوگی مٹ گیا لطف ترا چھن گیا گہنا تیرا جب کنھیا نہیں بے لطف ہے رہنا تیرا غم اٹھانا ...

مزید پڑھیے

برسات کی شام

کس قدر دل کش سہانی شام ہے برسات کی بولنے والی ہے اب تصویر گویا رات کی دامن مغرب میں پوشیدہ رخ خورشید ہے آمد آمد ہے قمر کی اس کا شوق دید ہے خامۂ قدرت کے پائے ڈھب شفق کے رنگ میں سر بہ سر ڈوبے ہوئے ہیں سب شفق کے رنگ میں سر اٹھا کر آسماں کی جامہ زیبی دیکھیے اس کی رنگینی میں کیا ہے دل ...

مزید پڑھیے

مہاتما گاندھی

سنا رہا ہوں تمہیں داستان گاندھی کی زمانے بھر سے نرالی ہے شان گاندھی کی رہے رہے نہ رہے اس میں جان گاندھی کی نہ رک سکی نہ رکے گی زبان گاندھی کی یہی سبب ہے جو وہ دل سے سب کو پیارا ہے وطن کا اپنے چمکتا ہوا ستارا ہے بنا تھا مست کوئی اور کوئی سودائی ہر ایک سمت تھی غفلت کی جب گھٹا چھائی تو ...

مزید پڑھیے

کچھ نہ کچھ سلسلہ ہی بن جاتا

کچھ نہ کچھ سلسلہ ہی بن جاتا ریت پر نقش پا ہی بن جاتا کس نے کاغذ پہ لکھ دیا مجھ کو اس سے بہتر صدا ہی بن جاتا زندگی کی ردیف مشکل تھی میں فقط قافیہ ہی بن جاتا اشک کچھ دیر کو ہی تھم جاتے کام بگڑا ہوا ہی بن جاتا کشتیاں تو خدا چلاتا ہے کاش میں ناخدا ہی بن جاتا کیا ملا مجھ کو نیکیوں کا ...

مزید پڑھیے

مری ہی بات سنتی ہے مجھی سے بات کرتی ہے

مری ہی بات سنتی ہے مجھی سے بات کرتی ہے کہاں تنہائی گھر کی اب کسی سے بات کرتی ہے ہمیشہ اس کی باتوں میں اندھیروں کا وہی رونا یہ شب جب بھی دیئے کی روشنی سے بات کرتی ہے میں جب مایوس ہو کر راستے میں بیٹھ جاتا ہوں تو ہر منزل مری آوارگی سے بات کرتی ہے سکوت شب میں جب سارے مسافر سوئے ہوتے ...

مزید پڑھیے

کہیں جیسے میں کوئی چیز رکھ کر بھول جاتا ہوں

کہیں جیسے میں کوئی چیز رکھ کر بھول جاتا ہوں پہن لیتا ہوں جب دستار تو سر بھول جاتا ہوں وگرنہ تو مجھے سب یاد رہتا ہے سوا اس کے کہاں ہوں کون ہوں کیوں ہوں میں اکثر بھول جاتا ہوں مرے اس حال سے گمراہ ہو جاتے ہیں رہبر بھی میں اکثر راستے میں اپنا ہی گھر بھول جاتا ہوں دکھاتا پھر رہا ہوں ...

مزید پڑھیے

عشق کا روگ تو ورثے میں ملا تھا مجھ کو

عشق کا روگ تو ورثے میں ملا تھا مجھ کو دل دھڑکتا ہوا سینے میں ملا تھا مجھ کو ہاں یہ کافر اسی حجرے میں ملا تھا مجھ کو ایک مومن جہاں سجدے میں ملا تھا مجھ کو اس کو بھی میری طرح اپنی وفا پر تھا یقیں وہ بھی شاید اسی دھوکے میں ملا تھا مجھ کو اس نے ہی بزم کے آداب سکھائے تھے مجھے وہ جو اک ...

مزید پڑھیے

آئینے سے پردا کر کے دیکھا جائے

آئینے سے پردا کر کے دیکھا جائے خود کو اتنا تنہا کر کے دیکھا جائے ہم بھی تو دیکھیں ہم کتنے سچے ہیں خود سے بھی اک وعدہ کر کے دیکھا جائے دیواروں کو چھوٹا کرنا مشکل ہے اپنے قد کو اونچا کر کے دیکھا جائے راتوں میں اک سورج بھی دکھ جائے گا ہر منظر کو الٹا کر کے دیکھا جائے دریا نے بھی ...

مزید پڑھیے

ثواب ہے یا کسی جنم کا حساب کوئی چکا رہا ہوں

ثواب ہے یا کسی جنم کا حساب کوئی چکا رہا ہوں جو گھر کے آنگن میں چینوٹیوں کو میں روز آٹا کھلا رہا ہوں میں رقص کرتا ہوا بگولا جو دشت جاں میں بھٹکا چکا ہے اب اپنی سانسوں کی آندھیوں سے بس اپنی مٹی اڑا رہا ہوں وہ منزلیں کیا یہ راستے بھی مجھی کو لے کر بھٹک گئے ہیں نہ چل رہا ہوں نہ رک رہا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4573 سے 6203