ہوس سے جسم کو دو چار کرنے والی ہوا
ہوس سے جسم کو دو چار کرنے والی ہوا چلی ہوئی ہے گنہ گار کرنے والی ہوا یہیں کہیں مرا لشکر پڑاؤ ڈالے گا یہیں کہیں ہے گرفتار کرنے والی ہوا تمام سینہ سپر پیڑ جھکنے والے ہیں ہوا ہے اور نگوں سار کرنے والی ہوا پڑے ہوئے ہیں یہاں اب جو سر بریدہ چراغ گزشتہ رات تھی یلغار کرنے والی ...