قومی زبان

ایک سچ

خواتین کے عالمی دن پر میں نے اپنی بیٹی کو اپنی تازہ نظم سنا کر داد طلب نظروں سے دیکھا اس پل اس کی آنکھیں ایسی طنز بھری مسکان لئے تھیں جیسے مجھ سے کہتی ہوں ماں تم کتنی جھوٹی ہو

مزید پڑھیے

دیوار گریہ

وقت کی بھٹکی ہوئی ارواح کا نوحہ ہوں میں ریت کی الواح پر کندہ کوئی مدفون دن مدقوق دن بے صراحت خواب کی تفہیم میں حیران و سرگرداں ہوں میں اپنے اندر اک عزا خانہ سجانے کی تگ و دو روز اک دیوار گریہ کو اٹھانے کی مشقت اور پس دیوار جانے کی تگ و دو

مزید پڑھیے

فیس بک

لاگ ان کرتے کرتے پہلی جو تصویر ابھری لاش تھی وہ لاش کا چہرہ کھلا ہوا تھا نیچے لائیک لکھا ہوا تھا کرسر اس پر کانپ رہا تھا اس کے نیچے سالگرہ کا کیک سجا تھا غباروں اور تحفوں سے سارا کمرہ بھرا ہوا تھا یہاں بھی لائیک لکھا ہوا تھا میں حیرت سے دیکھ رہی تھی سوچ رہی تھی نہ جانے اس نئی لغت ...

مزید پڑھیے

تخلیق کا ایک گیت

پس صحیفوں میں پیغمبروں نے لکھا خداوند نے کائنات کبیرہ کی تخلیق کے ساتویں روز آرام فرمایا تھا صرف چھ روز میں کائنات کبیرہ کی تخلیق کا یہ عمل پھر خدا سو گیا اور سوتا رہا اور اب جب سے تخلیق کا بار اٹھایا ہے میں نے پتا یہ چلا کہ مجھ میں وہی کائنات کبیرہ ہولے ہولے جواں ہو رہی ...

مزید پڑھیے

نذر اقبالؔ

اے مرے آگہی کے پیمبر میں تجھے کون سے حرف کی نذر دوں حرف بنجر ہیں جذبوں سے سچائیاں چھن گئیں خواب اڑتی ہوئی دھول کی طرح آنکھوں میں چبھتے ہیں گویا زباں ریت کا ایک تودا بیاں سخت پتھریلے ساحل پہ پھیلی ہوئی بے ثمر جھاڑیاں اپنے بے فیض سائے سے خود منجمد فہم و ادراک و احساس یوں بے ...

مزید پڑھیے

پہلے سال کا تحفہ

سنو تم نے مجھے تکمیل کا احساس بخشا ہے کہ تم اس جسم میں پہلی تمنا کا شگوفہ ہو مگر یوں ہے کہ میری کوکھ میں کلکاریوں کی کروٹوں سے قبل اندیشے کی کونپل پھوٹ نکلی ہے میں اکثر سوچتی تھی یہ اکیلا گھر کبھی آباد بھی ہوگا میں اس ان دیکھے مہماں کی پذیرائی میں کیا کیا خواب بھیجوں گی میں طاق ...

مزید پڑھیے

اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو

مری بٹیا تجھے بھی میں نے جنما تھا اسی دکھ سے کہ جس دکھ سے ترے بھائی کو جنما تجھے بھی میں نے اپنے تن سے وابستہ رکھا اتنی ہی مدت تک کہ جب تک تیرے بھائی کو مرے تن کے ہر اک دکھ سکھ میں تم دونوں کا حصہ ایک جیسا مادر فطرت نے رکھا تھا مگر تو جس گھڑی دھرتی پہ آئی وراثت بانٹنے والوں نے اپنا ...

مزید پڑھیے

رقص

سکوت کھلنے لگا ہے تنہائی چہچہاتی ہے بام و در پر میں اپنے آبائی گھر کی پچھلی شکستہ سیڑھی پہ سر جھکائے گزشتہ صدیوں کو گن رہی ہوں سفید اور سرخ پتھروں کا مکان اب موم بن کے مجھ پر ٹپک رہا ہے پگھل رہا ہے سبھی دئے بجھ چکے ہیں یاں طاق آرزو کے کتاب رفتہ کے کچھ ورق بس کھلے ہوئے ہیں کہ جن کا ...

مزید پڑھیے

کلنڈر

دھیان کی دیواروں سے گئے دنوں کی یادیں کیسے اتاروں اس کلنڈر میں جتنی تصویریں ہیں سب مجھ کو جان سے پیاری ہیں اس میں پہلی تصویر جو ہے یہ میرا سہما سہما خوف زدہ بچپن جس کے پس منظر میں جیون سوتیلی ماؤں جیسی سفاکی سے مجھ کو تکتا ہے محرومی میرے گال مسل کر روٹی کا ٹکڑا دیتی ہے اور بھوک ...

مزید پڑھیے

اس نے حمد لکھی ہے

اس قدر حسیں چہرہ اس قدر حسیں آنکھیں یہ گلاب سے رخسار پل میں تمتما اٹھیں پل میں جگمگا اٹھیں پنکھڑی سے نازک لب آپ ہی بسوریں اور آپ مسکرا اٹھیں مجھ کو یاد آتا ہے جب تمہاری کلکاری گونجتی تھی کمروں میں جب تمہاری گلکاری پھیلتی تھی بستر پر شب کو جب جگاتے تھے دن کو جب تھکاتے تھے ایسی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3686 سے 6203