وصیت
گڈو بیٹے روتے کیوں ہو قصہ سننے کی خواہش ہے اچھا اپنے آنسو پونچھو لو ہم اک قصہ کہتے ہیں اکسٹھ سال گزرتے ہیں افغانوں کی اک بستی میں لڈن خاں نے جنم لیا تھا داروغہ کے بیٹے تھے وہ نانا ان کے مولانا تھے کھاتا پیتا گھر تھا ان کا لڈن خاں اچھے بچے تھے بالکل ویسے جیسے تم ہو ان کے گھر والے ...