کیسے سمجھائیں نانی کو
دس روپے فی بوتل پانی
ہکا بکا رہ گئی نانی
اپنا بچپن یاد کیا تو
ارزانی سی تھی ارزانی
بارہ آنے سیر اصلی گھی
گیارہ آنے تولہ چاندی
کیلے تھے دو پیسے درجن
چاول پانچ آنے پنسیری
بائیسکوپ ٹکٹ ایک آنہ
ایک اٹھنی کا پاجامہ
اسکولوں میں فیس نہیں تھی
کالج دو روپے ماہانہ
نانا کی تنخواہ جو پوچھی
کل پینتالیس روپیہ نکلی
پینتالیس ہزار کے لگ بھگ
پاتے ہیں ابو اور امی