ممکن نا ممکن
چاند کی بڑھیا اپنی چھت پر آ سکتی ہے
آ سکتی ہے مدو اسے منا سکتی ہے
اپنی مدو
جی ہاں مدو اس کو چھت پر لا سکتی ہے
ایک بندریا ستر لڈو کھا سکتی ہے
کھا سکتی ہے اقرا اسے کھلا سکتی ہے
ستر لڈو
جی ہاں اقرا جیل اسے پہنچا سکتی ہے
چھوٹی حمرا کھنڈوا کیسے جا سکتی ہے
جا سکتی ہے ثمرہ کام بنا سکتی ہے
لیکن کدو
جی ہاں ثمرہ کدو پر لڑھکا سکتی ہے