کہاں لے جائیں گے سامان اتنا
کہاں لے جائیں گے سامان اتنا اگر آ جائے ہم کو دھیان اتنا یہ آنکھیں ڈھونڈھتی رہتی ہیں کس کو یہ دل رہتا ہے کیوں حیران اتنا اسے کوئی سمجھ سکتا ہے کیسے بدل جاتا ہو جو ہر آن اتنا جو کرنا تھا وہ میں نے کر لیا ہے مرے جوہر میں تھا امکان اتنا اسے ہم بھول تو سکتے ہیں لیکن نہیں یہ کام کچھ ...