کر کے قول و قرار کیا کہنا
کر کے قول و قرار کیا کہنا او فراموش کار کیا کہنا ہو کے نادم گنہ سے پاک ہوا واہ رے شرمسار کیا کہنا کام بگڑے تو ہی بناتا ہے اے مرے کردگار کیا کہنا خوب تو نے سنی لگی دل کی واہ رے غم گسار کیا کہنا دن کو تارے دکھا دئے تو نے اے شب انتظار کیا کہنا خاک میں بھی ملا کے اے ظالم نہ کیا ...