قومی زبان

کچھ تو ہو درد کی لذت ہی سہی

کچھ تو ہو درد کی لذت ہی سہی تیری الفت میں اذیت ہی سہی درد کو درد نہ جب تو سمجھے بد گمانی تری عادت ہی سہی دل مہجور میں ارمان وصال نہ سہی دید کی حسرت ہی سہی بت کدہ چھوڑنے والے تو نہ تھے خیر ملتی ہے تو جنت ہی سہی دل کو تھا خاک میں ملنا سو ملا دیکھنے والوں کو عبرت ہی سہی اس ستم گار ...

مزید پڑھیے

شرم آلود کہیں دیدۂ غماز نہ ہو

شرم آلود کہیں دیدۂ غماز نہ ہو دلبری کا کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو دور سے درد بھری ایک صدا آتی ہے میرے ٹوٹے ہوئے دل کی کہیں آواز نہ ہو لذت درد کا مہجور سہارا کیوں لیں لطف تنہائی تو جب ہے کوئی دم ساز نہ ہو شکر صد شکر کہ اے شوق مرا طائر دل بال و پر ہوتے ہوئے مائل پرواز نہ ہو منتظر ...

مزید پڑھیے

عشق کا راز نہ کیوں دل سے نمایاں ہو جائے

عشق کا راز نہ کیوں دل سے نمایاں ہو جائے کاش یہ بھی کسی ناکام کا ارماں ہو جائے نہیں امید کہ وہ حشر بداماں ہو جائے ایسا دیوانہ جو خود داخل زنداں ہو جائے درد قابو کا نہیں کاش وہ اٹھ کر شب غم سرگزشت دل ناشاد کا عنواں ہو جائے نہ تسلی نہ دلاسا نہ کہیں نام کو صبر حیف اس دل پہ کہ یوں بے ...

مزید پڑھیے

بتائیں کیا کہ آئے ہیں کہاں سے ہم کہاں ہو کر

بتائیں کیا کہ آئے ہیں کہاں سے ہم کہاں ہو کر نشاں اب ڈھونڈتے پھرتے ہیں گھر کا بے نشاں ہو کر لبھانے کو دل شیدا کے ساری پردہ داری تھی عیاں ہو تم نہاں ہو کر نہاں ہو تم عیاں ہو کر ہماری خاک کے ذرے فنا ہو کر بھی چمکیں گے عروج اپنا دکھائیں گے یہ نجم آسماں ہو کر دل آوارہ کیوں تجھ کو خیال ...

مزید پڑھیے

یہ کس کی جستجو ہے اور میں ہوں

یہ کس کی جستجو ہے اور میں ہوں مقام دشت ہو ہے اور میں ہوں چمن میں دیکھتا پھرتا ہوں کس کو فریب رنگ و بو ہے اور میں ہوں بروز حشر تازہ گل کھلے گا وہ دامن کا لہو ہے اور میں ہوں کبھی دیوانہ تھا پر اب ہوں ہشیار گریباں کا رفو ہے اور میں ہوں حماقت حضرت‌ واعظ کی دیکھو تقاضائے‌ وضو ہے اور ...

مزید پڑھیے

مے کا یہ احترام ارے توبہ

مے کا یہ احترام ارے توبہ اور پھر وہ حرام ارے توبہ دل کو سرمست کر ہی دیتی ہے یاد ساقی و جام ارے توبہ اللہ اللہ کر ارے زاہد جام مے صبح و شام ارے توبہ بت پرستی میں جس کی عمر کٹی ایسے کافر کا نام ارے توبہ ایک بے جاں کے قتل کرنے کو اس قدر اہتمام ارے توبہ غم زدوں کی یہ خامشی ہے ...

مزید پڑھیے

تن بے جاں میں اب رہا کیا ہے

تن بے جاں میں اب رہا کیا ہے دیکھیے مرضئ خدا کیا ہے اپنی حالت پہ آج روتا ہے دل دیوانہ کو ہوا کیا ہے اے طبیبو تمہیں خدا کی قسم سچ بتا دو کہ ماجرا کیا ہے میں خطا‌ وار ہی سہی لیکن سن تو لو پہلے ماجرا کیا ہے نہ کھلا آج تک کسی پر بھی خط تقدیر میں لکھا کیا ہے کیوں یہ چپ چپ گئے عدم ...

مزید پڑھیے

ابدی مسئلہ

کوئی کپڑے پہ بوٹے کاڑھے کوئی پھول بنائے کوئی اپنا بالک پالے کوئی گھر کو سجائے کوئی بس آواز کے بل پر بجھتے دیپ جلائے کوئی رنگوں سے کاغذ اندر جیون جوت جگائے کوئی پتھر اینٹیں جوڑے تاج محل بنائے کوئی منبر اوپر کوکے پاپ اگنی سے ڈرائے کوئی گھنگھرو باندھ کے ناچے انگ کلا دکھلائے کوئی ...

مزید پڑھیے

زرد موسم کی مصیبت جاگی

زرد موسم کی مصیبت جاگی پتے ٹوٹے تو حقیقت جاگی درد ساتھ اپنے دوا بھی لایا زخم نکلے تو جراحت جاگی چاک دامن ہوا تو ہوش آیا جب اڑے ہوش بصیرت جاگی اینٹ پتھر کے علاوہ کیا تھا جل گیا گھر تو صداقت جاگی چاند نکلا تو مرے پہلو میں تیری خوابیدہ محبت جاگی جھلملانے لگے پلکوں پہ چراغ دل ...

مزید پڑھیے

غموں کے اندھیروں میں غرقاب ہوں میں

غموں کے اندھیروں میں غرقاب ہوں میں اماوس کا بکھرا ہوا خواب ہوں میں مرے نام سے ہے زمانے کو نفرت کہ پیالے میں ہستی کے زہراب ہوں میں جمی ہے امیدوں پہ حرماں کی کائی کہ صحرا کا اک خشک تالاب ہوں میں قلم بند ہیں جس میں روحوں کے قصے کتاب زمانہ کا وہ باب ہوں میں پڑا ہے جو کھائی میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1993 سے 6203