محبت تو محبت ہی نہیں تھی
محبت تو محبت ہی نہیں تھی حقیقت میں حقیقت ہی نہیں تھی میں اس کی چائے کی پیالی تھی لیکن اسے پینے کی جرأت ہی نہیں تھی بچھڑنے کا بھی اک اپنا مزہ تھا مگر مجھ میں یہ ہمت ہی نہیں تھی برا مت ماننا پر سچ یہی ہے تجھے میری ضرورت ہی نہیں تھی کسے میں ڈھونڈھتی اپنی خوشی میں تمہارے غم سے فرصت ...