جو ان سے کہو وہ یقیں جانتے ہیں
جو ان سے کہو وہ یقیں جانتے ہیں وہ ایسے ہیں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں بڑے جنتی ہیں یہ مے خوار زاہد مئے تلخ کو انگبیں جانتے ہیں جوانی خود آتی ہے سو حسن لے کر جواں کوئی ہو ہم حسیں جانتے ہیں شب ماہ بنتی ہے ہر شب مرے گھر یہ سب بادہ وش مہ جبیں جانتے ہیں بناوٹ بھی اک فن ہے جو جانتا ہو تری ...