قومی زبان

غموں کی دوپہر میں کام آیا

غموں کی دوپہر میں کام آیا کسی کے ریشمی آنچل کا سایہ یہ کس نے پھر ہمیں آواز دی ہے ہمارے غم کدے میں کون آیا مری تاریک ہستی میں نہ جانے چراغ آرزو کس نے جلایا مہ و انجم بہت بے نور سے تھے شب غم داغ دل ہی کام آیا کسی زہرا جبیں کا پیار نیرؔ مرے دل میں خوشی بن کر سمایا

مزید پڑھیے

مایوس زندگی کے سہارے چلے گئے

مایوس زندگی کے سہارے چلے گئے ٹھکرا کے ہم کو دوست ہمارے چلے گئے امید و آرزو کی بہاروں کے ساتھ ساتھ گلزار زندگی کے نظارے چلے گئے ہر منزل حیات پہ ان کو کیا تلاش ہر راہ میں ہم ان کو پکارے چلے گئے روشن تھی جن سے میری شب زندگی ندیم جانے کہاں وہ چاند ستارے چلے گئے اس بے وفا کی یاد کے ...

مزید پڑھیے

اس دل کو تہ تیغ سلا کیوں نہیں دیتے

اس دل کو تہ تیغ سلا کیوں نہیں دیتے ہر روز کا جھگڑا ہے مٹا کیوں نہیں دیتے چہرے سے نقاب آپ اٹھا کیوں نہیں دیتے ہلکی سی جھلک ایک دکھا کیوں نہیں دیتے حیراں ہوں کہ یہ شوخ و حسیں ماہ جبیں لوگ بدلے میں وفاؤں کے وفا کیوں نہیں دیتے رہزن ہو تو پھر ساتھ چلے آتے ہو کیونکر رہبر ہو تو منزل کا ...

مزید پڑھیے

بے ربط

آنکھ بوجھل ہوئی زرد پتے ہوا میں بکھرنے لگے میں تری سمت آگے بڑھا اور پھر یوں لگا جیسے یک دم اندھیرا سا چھانے لگا چار سو دیکھتے دیکھتے گھپ اندھیرا ہوا میں تجھے دیکھتا رہ گیا تیری تصویر جب دیکھتے دیکھتے گھپ اندھیرے میں کھونے لگی تو بنا وقت ضائع کئے احتیاطاً تجھے میں بھی اپنے تصور ...

مزید پڑھیے

تیرے لئے میں بازی لگاؤں گی جان کی

تیرے لئے میں بازی لگاؤں گی جان کی یہ انتہا ہے ترے بھرم کے گمان کی مجھ پہ لگا کے بندشیں دنیا جہان کی خود سیر کر رہے ہو میاں آسمان کی دھندا کئے ہیں آپ ہی بارود کا میاں اور بات کر رہے ہیں جی امن و امان کی بد خو و بد زبان کہو بے ادب کہو تعریف میں اے دوستو ہر حقؔ بیان کی

مزید پڑھیے

یوں باتیں تو بہت ساری کرو گے

یوں باتیں تو بہت ساری کرو گے کہو کیا ناز برداری کرو گے ابھی باتیں بہت پیاری کرو گے مگر کل کیا وفا داری کرو گے صحافی ہو مگر ہوشیار رہنا جو گھر میں بات اخباری کرو گے مجھے یہ شادمانی کھل رہی ہے کب اپنی یاد کو طاری کرو گے بدن کے ایک اک کونے میں میرے کب اپنے لب سے زرکاری کرو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1108 سے 6203