قسمت کا بن گئی ہے ستارہ تمہاری یاد
قسمت کا بن گئی ہے ستارہ تمہاری یاد
دیتی ہے زندگی کو سہارا تمہاری یاد
دکھ درد ساری دنیا کے آئیں جو سامنے
ان سب کا ہے بس ایک ہی چارہ تمہاری یاد
کرتا رہوں میں یاد تمہی کو تمام عمر
دیتی ہے ایک یہ بھی اشارہ تمہاری یاد
کشتی مری ہے پانی پہ یوں تو رواں دواں
رہتی ہے موج بن کے کنارہ تمہاری یاد
رہتی ہیں تلخیاں بھی مری زندگی کے ساتھ
ان کو بنا رہی ہے گوارہ تمہاری یاد
دل میں کمر کے رہتی ہے ہر لمحہ ہر گھڑی
کرتی نہیں ہے دل سے کنارہ تمہاری یاد