تمہیں ملنے میں آؤں گا
تری پیاسی نگاہیں چوم کر دل سے لگاؤں گا
ترے آنچل کے سارے خواب پلکوں پر سجاؤں گا
دسمبر کی وہ دھندلائی صبح تیرے لیے ہوگی
تری خاطر میں آؤں گا
سبھی دھندلائی صبحوں نے
سبھی مرجھائی شاموں نے
مری آنکھوں میں جلتے آس کے شعلے بجھائے ہیں
لہو رنگ آنسوؤں کے دیپ پلکوں پر سجائے ہیں