چاند کچھ دیر کو آتے ہو چلے جاتے ہو

چاند کچھ دیر کو آتے ہو چلے جاتے ہو
میری آنکھوں میں سماتے ہو چلے جاتے ہو


میں بہت دیر سے تنہا ہوں اسی بام پہ ہوں
تم تو ہر بام پہ آتے ہو چلے جاتے ہو


چاند تم آتے ہو سنگ اپنے ستارے لے کر
یوں مجھے تم بھی ستاتے ہو چلے جاتے ہو


چاند تنہائی عجب چیز ہے کیا جانتے ہو
تم تو محفل ہی سجاتے ہو چلے جاتے ہو