قید میں کیسے دائرے میں ہوں
قید میں کیسے دائرے میں ہوں
کون ہے جس کے سلسلے میں ہوں
آپ تو میٹھی نیند سوتے ہیں
اور میں صدیوں سے رت جگے میں ہوں
اب نہیں کوئی فکر دنیا کی
چین سے اپنے مقبرے میں ہوں
مجھ کو منزل ملی نہیں اب تک
ایک مدت سے راستے میں ہوں
ان کی یادوں کو بھولنا ہے مجھے
یوں میں سنتوشؔ میکدے میں ہوں