شاعری

قہقہے

دنیا سے کر کے پیار لگائیں گے قہقہے غم پر ہزار بار لگائیں گے قہقہے دنیا ہنسے گی اپنی حماقت پہ جب کبھی ہم اور بے شمار لگائیں گے قہقہے کچھ غم نہیں ہے ہم کو زمانے کا دوستو پت جھڑ ہو یا بہار لگائیں گے قہقہے گھر والے اس مرض سے پریشان ہوں تو کیا بے وجہ بار بار لگائیں گے قہقہے دیکھیں ...

مزید پڑھیے

میں کیا بنوں گا

جو ہے بات سچی وہ تم سے کہوں گا بڑا ہو کے یارو سنو کیا بنوں گا میں نیتا بنوں گا نہ دولت کے بل پر چلوں گا ہمیشہ ہی راہ عمل پر نہ چھوڑوں گا میں آج کا کام کل پر سدا بے غرض دیش سیوا کروں گا بڑا ہو کے یارو سنو کیا بنوں گا سپاہی بنوں گا مگر شانتی کا سبق دوں گا میں پیار کا دوستی کا سنواروں ...

مزید پڑھیے

گڑبڑ گھٹالا

چڑ چڑ چڑیا اڑتی ہے نیل گگن سے جڑتی ہے حقہ گڑ گڑ کرتا ہے دادا کا دم بھرتا ہے مرغا ککڑوں کوں بولے مرغی انڈوں پر ڈولے بطخیں کہتیں کیں قیں قیں ہم تو پانی پر تیریں میں میں میں بکرے کی سن گھوڑے میں ہیں اچھے گن گائے سویرے چلائے سارا چارا چر جائے بندر اچھلیں ڈالی پر آفت ٹوٹے مالی پر بچے ...

مزید پڑھیے

انڈے کا حلوہ

مرغی جب دے گی انڈا اپنا دل ہوگا ٹھنڈا چل کر بیٹھیں ڈربے پاس شاید اب پوری ہو آس مرغی کڑ کڑ کرتی ہے انڈے کا دم بھرتی ہے امی نے کل بولا تھا مرغی جب دے گی انڈا اصلی گھی منگوائیں گے حلوہ خوب بنائیں گے آ ہا انڈوں کا حلوہ میوہ جس میں ہو ڈالا مرغی جلدی انڈے دے کھانے کو ہیں ہم ...

مزید پڑھیے

مداری

میں لایا ہوں بھالو بندر زہریلے سانپوں کی پٹاری میں ہوں ایک مداری کھیل دکھاتا پیارا پیارا میرا ہر کرتب ہے نیارا میں بچوں کی آنکھ کا تارا گھوم رہا گلیاں چوبارا دیکھ رہی ہے دنیا ساری میں ہوں ایک مداری زہریلے سانپوں کی پٹاری ناچے ڈھولک تال پہ بھالو بندر بیٹھا کھائے آلو دو پیسے ...

مزید پڑھیے

غرور کی ہار

اک پھول کی کہانی بچو سناؤں تم کو یہ بات کام کی ہے آؤ بتاؤں تم کو اک پھول تھا چمن میں معصوم پیارا پیارا ہر پھول سے چمن کے تھا رنگ اس کا نیارا ہر پھول دل سے اس کی تعظیم کر رہا تھا اور اس کی برتری کو تسلیم کر رہا تھا کرتا تھا پیار ہر دم سارا ہی باغ اس کو حاصل تھا سب غموں سے یعنی فراغ ...

مزید پڑھیے

امن کا سورج

ہر روز میں یہ کرتا ہوں دعا اے میرے خدا اے میرے خدا نفرت کے اندھیرے مٹ جائیں بس پریم اجالے مسکائیں چھٹ جائیں غموں کے سب بادل لہرائے جو خوشیوں کا آنچل کچھ فکر نہ ہو کچھ جھوٹ نہ ہو دنیا میں کہیں پر لوٹ نہ ہو ہر شہر ہمارا گلشن ہو ہنستا ہوا ہر اک آنگن ہو ہر گھر میں بچے دھوم ...

مزید پڑھیے

چاٹ والا

پکوان کیا مزے کے لاتا ہے چاٹ والا لے کر بڑا سا تھیلا آتا ہے چاٹ والا بمبئی کی بھیل پوری اجین کی کچوری کھا کر انہیں ہوئی ہے ہر اک زباں چٹوری رگڑا مسالہ بچو جس شخص نے نہ کھایا سمجھو کہ زندگی کا اس نے مزہ نہ پایا ٹکیاں یہ آلوؤں کی اس پر مزے کے چھولے لذت جو ان کی پائے گونگا زبان ...

مزید پڑھیے

جس کی بولی میٹھی ہے

بچو بولو کم سے کم زیادہ بولے ہوگا غم کہنا پرکھوں کا مانو پہلے تولو پھر بولو ہر دم بولو اچھے بول مت پیٹو باتوں کے ڈھول سچ بولو تو راحت ہے جھوٹوں پر سو آفت ہے اچھا بولو پیار ملے ورنہ سب کی مار ملے بولے جو اللہ کا نام بن جائیں سب اس کے کام جس کی بولی میٹھی ہے بچوں دنیا اس کی ہے

مزید پڑھیے

غزل چہ

ہمیں چاہیے روز اچھے کھلونے امرتی قلاقند ربڑی کے دونے ہم اسکول جائیں گے کچھ لیٹ ہو کر ابھی نو بجے ہیں ابھی دیجے سونے ہمیں آج سرکس کا شو دیکھنا ہے وہ جھولوں کے کرتب مزے کرتے بونے یہ اتوار آئے گا پھر سات دن میں یہ پکنک کے پل ہیں بڑے ہی سلونے بڑی جان کھاتے ہیں یہ ممی ڈیڈی نہ آنگن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5756 سے 5858